Brailvi Books

اظہار الحق الجلی (اعلی حضرت سے سوال و جواب)
96 - 103
سوال نمبر ۱۳۴:یہ کوئی شخص، کسی طور سے امام بن جائے اور لوگ اس کے پیچھے نماز پڑھیں، اور یہ امر کہ کسی کواپنے اختیار سے امام بنائیں، ان دونوں صورتوں کا ایک حکم ہے کہ دونوں امر، مکروہ ہیں یادونوں غیر مکروہ یا ان میں سے ایک مکروہ ہے اور دوسرا غیر مکروہ ، اور کون مکروہ ہے او ر کون غیر مکروہ ؟ 

جواب :فاسق و مبتدع کے پیچھے نماز پڑھنا ایک گناہ ہے او ر اسے امام بنانا، دوسرا گناہ ہے، اورکسی طرح امام ہوگیا ہوتو بلا مجبوری اس کے پیچھے نماز پڑھنا ایک گناہ ہے ۔ 

سوال نمبر ۱۳۵:کتاب ''تفسیر احمدی'' کو آپ مانتے ہیں یانہیں؟ اور یہ آپ کی کتاب ہے یانہیں؟ 

جواب :ہے۔ مطابق، نمبر ۲۵۔ 

سوال نمبر ۱۳۶:''تفسیر احمد ی'' میں جو اہلسنّت و الجماعت ہونے کے لئے دس /۱۰ باتیں ضروری لکھی ہیں ان میں ذیل کی دوباتیں یہ بھی ہیں یا نہیں ؟
الصّلٰو ۃ علی الجنازتین الصلاۃ خلف الامامین
یعنی صالح و فاسق، دونوں کے جنازے کی نماز پڑھنی اور صالح و فاسق دونوں کے پیچھے نماز پڑھنی۔

جواب:یہ میری یاد میں ایک بے سند حکایت ہے(۱) اور اس سے مراد وہی رافضیوں، خارجیوں کا ردہے جیسے کہ میں نے بیان کیا۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

۱۔ التفسیرات الأحمدیہ،پ۸،الأنعام:۱۵۳،ص۴۰۸،مکتبہ اکرمیہ، محلہ جنگی عقب قصّہ خوانی بازار،پشاور و اللہ أعلم بالصواب و رسولہ علیہ السلام

تمت بالخیر
Flag Counter