چکن ،واسکٹ جو کچھ بھی پہنے وہ کافروں کے لباس کی طرح نہ ہو۔پگڑی کے نیچے ٹوپی ہونا چاہے اگر ٹوپی نہ ہوتو بھی سر کی کھوپڑی ڈھک لے اگر کھوپڑی کھلی رہی اور آس پاس پگڑی لپیٹی رہی تو سخت بُرا ہے اور اگر فقط ٹوپی اوڑھے تو ایسی ٹوپی سے بچے جو کفار یا فاسقوں کی خاص ٹوپی ہے جیسے گاندی کیپ،ہیٹ،ہندوانی گول ٹوپی،ایک قاعدہ یاد رکھو وہ یہ کہ جو لباس کافروں کی قومی نشانی ہو اسکا استعمال مسلمانوں کو حرام ہے جیسے ہیٹ اور ہندوانی دھوتی وغيرہ اور جو لباس کہ کافروں کی مذہبی پہچان بن چکا ہے اسکا استعمال کفر ہے جیسے کہ ہندوانی چوٹی اور زنّار اور عیسائی قوم کا صلیبی نشان وغیرہ یعنی جس لباس کو دیکھ کر لوگ جانیں کہ یہ ہندو یا عیسائی کا لباس ہے اس لباس سے مسلمانوں کو بچنا ازحد ضروری ہے۔