Brailvi Books

اسلامی زندگی
84 - 158
نقصانات بیان کریں گے۔ حق تعالیٰ اپنے فضل و کرم سے قبول فرمائے اور مسلمانوں کو عمل کی توفیق دے۔
پہلی فصل
نئے فیشن کی خرابیاں
قرآن کریم فرماتا ہے:
یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوا ادْخُلُوۡا فِی السِّلْمِ کَآفَّۃً  (پ2،البقرہ:208)
اے ایمان والو!اسلام میں پورے پورے داخل ہوجاؤ۔
انسان کو قدرت نے دوقسم کے اعضاء دیئے ہیں ایک ظاہری دوسرے چھپے ہوئے ظاہری عُضو تو صورت چہرا آنکھ، ناک، کان وغیرہ ہیں اور چھپے ہوئے عضو دل، دماغ، جگروغیرہ .مسلمان کا مل ایمان والا جب ہوسکتا ہے کہ صورت میں بھی مسلمان ہوا اور دل سے بھی یعنی اسلام کا اس پر ایسا رنگ چڑھے کہ صورت اور سیرت دونوں کو رنگ دے دل میں اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم کی اطاعت کا جذبہ موجیں ماررہا ہو اس میں ایمان کی شمع جل رہی ہو اور صورت ایسی ہو جو اللہ عزوجل! کے محبوب صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم کو پسند تھی یعنی مسلمان کی سی اگر دل میں ایمان ہے مگر صورت بھگوان داس کی سی تو سمجھ لو کہ اسلام میں پورے داخل نہ ہوئے سیرت بھی اچھی بناؤ اور صورت بھی۔ غور سے سنو!حضرت مغیرہ ابنِ شیبہ جو کہ اصحابی رسول اللہ عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم ہیں،ایک باران کی مونچھيں کچھ بڑھ گئی تھیں حضورصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایا کہ اے مغیرہ !تمہاری مونچھیں بڑھ گئیں۔ کاٹ لو انہوں نے خيال کیا کہ
Flag Counter