ہمارے ملک میں ان مبارک مہینوں میں حسبِ ذیل رسمیں ہوتی ہیں محرم کے پہلے دس دن اور خاص کر دسویں محرم یعنی عاشورہ کا دن کھیل کود، تماشہ اورمیلوں کازمانہ سمجھاگیا ہے۔ کاٹھیاواڑمیں اس زمانہ میں تعزیہ داری کے ساتھ کتے،گدھے،بندر،کی سی صورتیں بناکر مسلمان تعزیوں کے آگے کودتے ہوئے نکلتے ہیں اور سبیلوں کی خوب زیبائش کرتے ہیں اور شرابیں پی پی کر چوکاروں میں کھڑے ہوکر ماتم کے بہانے سے کودتے ہیں اور یوپی میں مسلمان ان دس دنوں میں برابر رافضیوں کی مجلسوں میں مرثیے سننے اور مٹھائی لینے پہنچ جاتے ہیں۔ پھر آٹھویں تاریخ کو عَلَم اور نویں تاریخ کو تعزیوں کی گشت اور دسویں کو تعزیوں کا جلوس خود بھی نکالتے ہیں اور رافضیوں کے تعزیوں کے جلوس میں بھی شرکت کرتے ہیں بعض جاہل لوگ ماتم بھی کرتے ہوئے جاتے ہیں پھر بارہویں محرم کو تعزیوں کا تیجہ اور ۲۰ صفر کو تعزیوں کا چالیسواں نکالا جاتا ہے جس میں چند طرح کے جلوس نکلتے ہیں، صفر کے آخری بدھ کو مسلمانوں کے گھر پوریاں پکائی جاتی ہیں خوشی منائی جاتی ہے اور کاٹھیاواڑ میں لوگ عصر کے بعد ثواب کی نیّت سے جنگل میں تفريح کرنے جاتے ہیں اور یوپی میں بعض جگہ اس دن پرانی مٹی کے برتن پھوڑ کر نئے خریدتے ہیں یہ تمام باتیں اس لئے ہوتی ہیں کہ مسلمانوں میں مشہور یہ ہے کہ آخری چہار شنبہ کو نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے