Brailvi Books

اسلامی زندگی
65 - 158
تیسری فصل
نکاح کے بعد کی رسمیں
مروّجہ رسمیں:
    شادی کے بعد بھی مختلف قسم کی رسمیں قریب قریب ہرجگہ موجود ہیں نکاح کے بعد کی رسموں میں یو۔پی۔کا علاقہ سب ملکوں سے آگے بڑھاہوا ہے یوپی میں تین طرح کی رسمیں جاری ہیں۔ ایک چوتھی،دوسری کنگنااور سہراکھولنےکی رسم،تیسری کھیرکی رسم، چوتھی کو یہ ہوتاہے کہ رخصت کے دوسرے دن دلہن کے میکے سے تیس یا چالیس آدمی یا کچھ کم وبیش چوتھی لوٹانے کیلئے دولہا کے گھر جاتے ہیں، جہاں ان کی پر تکلّف دعوت ہوتی ہے کھانا کھا کر میٹھے چالوں کے تھال میں اپنی حیثیت سے زیادہ روپیہ رکھتے ہیں یہ روپیہ بھی دلہن والوں کی طرف سے چندہ ہوکر بطورنیوتا جمع ہوتا ہے بعض بعض جگہ اس وقت تھال میں سویادوسویاکچھ زیادہ روپیہ ڈالتے جاتے ہیں پھر لڑکی کو اپنے ہمراہ لے آتے ہیں چوتھے دن دولہاکی طرف سے کچھ عورتیں اور کچھ مرد دلہن کے میکے جاتے ہیں اپنے ساتھ سبز ترکاریاں آلو،بینگن وغیرہ اور کچھ مٹھائی جس میں لڈّو ضرور ہوں لے جاتے ہیں۔وہاں کی تواضع خاطرکے لئے پتلی پتلی کھیر تیار ہوتی ہے۔ایک ٹوٹی کرسی پر کھیر کی تھالی بھری ہوئی رکھ کر اوپر سے سفید چادر ڈال دیتے ہیں دولہا کو بیٹھنے کیلئے وہ کرسی پیش کی جاتی ہے دولہا میاں بے خبراس پربیٹھتاہے،بیٹھتے ہی تمام کپڑے کھیر میں خراب ہوجاتے ہیں اور ہنسی اڑاتی ہے پھر دلہن والے دولہا والوں کے کپڑے اور منہ
Flag Counter