Brailvi Books

اسلامی زندگی
61 - 158
شہزادی کو نین کی زندگی
آئیں جب خاتون جنت اپنے گھر                 	 پڑگئے سب کام ان کی ذات پر

کام سے کپڑے بھی کالے پڑگئے                    	ہاتھ میں چکی سے چھالے پڑگئے

دی خبر زہرا کو اسد اللہ نے                        	بانٹے ہیں قیدی رسول اللہ نے

ایک لونڈی بھی اگر ہم کو ملے                     	اس مصیبت سے تمہیں راحت ملے

سن کے زہرا آئیں صدیقہ کے گھر                 	تا کہ دیکھیں ہاتھ کے چھالے پدر

پرنہ تھے دولت کدہ میں شاہ دیں                  	والدہ سے عرض کر کے آگئیں

گھر میں جب آئے حبیبِ کبریا                     	والدہ نے ماجرا سارا کہا 

فاطمہ چھالے دکھانے آئی تھیں                    	گھر کی تکلیفیں سنانے آئی تھیں

آپ کو گھر میں نہ پایا شاہ دیں                      	مجھ سے سب دکھ درد اپناکہہ گئیں

ایک خادم آپ اگر ان کو بھی دیں                 	چکی اور چولہے کے وہ دکھ سے بچیں

شب کو آئے مصطفیﷺ زہرا کے گھر            اور کہا دختر سے اے جان پدر

ہیں یہ خادم ان یتیموں کے لئے                     	باپ جن کے جنگ میں مارے گئے

تم پہ سایہ ہے رسول اللہ کا                          	آسرا رکھو فقط اللہ کا

ہم تمہیں تسبیح اک ایسی بتائیں                      	آپ جس سے خادموں کو بھول جائیں

اولا سبحان ۳۳ بار ہو                               		اور پھر الحمد اتنی ہی پڑھو 

اور ۳۴ بار ہو تکبیر بھی                           		تاکہ سو ہو جائیں یہ مل کر سبھی

پڑھ لیا کرنا اسے ہر صبح وشام                        	ورد میں رکھنااسے اپنے مدام

خلدکی مختار راضی ہوگئیں                          	سن کے یہ گفتارخوش خوش ہوگئیں

سالک ان کی راہ جو کوئی چلے                        	دین ودنیا کی مصیبت سے بچے
Flag Counter