Brailvi Books

اسلامی زندگی
58 - 158
(روح البیان ) پارہ گیار ہواں سورہ یونس کی پہلی آیت
 وَلَا رَطْبٍ وَّ لَا یَابِسٍ اِلَّا فِیۡ کِتٰبٍ مُّبِیۡنٍ ﴿۵۹﴾
 (پ۷،الانعام ـ ۵۹)
ترجمہ کنزالایمان:اور نہ کوئی تراور نہ خشک جوایک روشن کتاب میں نہ لکھا ہو
( رو ح البیان، پ ۱۱، یونس : تحت۱، ج ۴، ص ۴ )
    لہٰذا لڑکیوں اور ان کی ساس نندوں کو یاد رکھنا چاہیے کہ جس نے قرآن شریف جہیز میں دے دیا اس نے سب کچھ دے دیا کیا چکّی، چولہا اور دنیا کی چیزيں قرآن شریف سے بڑھ کر ہیں۔
    اور اگر برات دوسرے شہر سے آئی ہے تو برات میں آنے والے آدمی مرد اور عورت ۲۵ سے زیادہ نہ ہوں اور ان مہمانوں کو لڑکی والا کھانا کھلائے مگر یہ کھانا مہمانی کے حق کا ہوگانہ کہ برات کی رو ٹی۔ اس طر ح دولہن والے کے گھر جو اپنی برادری اور بستی کی عام دعوت ہوتی ہے۔ وہ بالکل بند کردی جائے۔ہاں باہر کے مہمان اور برات کے منتظمین ضرور کھانا کھائیں۔ مقصود صرف یہ ہے کہ دلہن کے گھر عام برادری کی دعوت نہ ہو کہ یہ بلاوجہ کا بوجھ ہے۔ جہاں تک ہوسکے لڑکی والے کا بوجھ ہلکا کردو۔
   جب دلہن خیر سے گھر پہنچے۔ تو رخصت کے دو سرے دن یعنی شبِ عروسی کی صبح کو دولہا کے گھر دعوت ولیمہ ہونی چاہيے۔ یہ دعوت اپنی حیثیت کے مطابق ہو کہ یہ سنت ہے مگر اس کی دھوم دھام کے لئے سودی قرضہ نہ لیا جائے اور مالدارو ں کے ساتھ کچھ غربا اور مساکین کوبھی اس دعوت میں بلایا جائے یا در کھو کہ جس شادی میں خرچہ کم ہوگا۔ ان شاء اللہ عزوجل! وہ شادی بڑی مبارک اور دلہن بڑی خوش نصیب ہوگی ہم نے دیکھاکہ زیادہ جہیز لے جانے والی لڑکیا ں سسرال میں تکلیف سے رہیں اورکم
Flag Counter