Brailvi Books

اسلامی زندگی
27 - 158
جائے۔ عبد اللہ، عبدالرحمن اور انبیائے کرام علیہم السلام اور صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین کے نام پر نام رکھنا بھی اچھّا ہے۔ عیسیٰ، موسیٰ، ابراہیم، اسمٰعیل، عباس، عمر وغیرہ۔ اور بے معنیٰ نام نہ رکھے جائیں جیسے بدھو، جمعراتی، خیراتی وغیرہ۔ اسی طرح جن ناموں میں فخر ظاہر ہوتا ہو نہ رکھے جائیں جیسے شاہجہان، نواب، راجہ، بادشاہ وغیرہ۔ لڑکیوں کے نام قمر النساء، جہاں آراء بیگم وغیرہ نہ رکھو بلکہ ان کے نام فاطمہ،آمنہ، عائشہ، مریم، زینت، کلثوم وغیرہ رکھو۔ عقیقہ کے وقت جب جانور ذبح ہو تب بچّہ کے بال منڈوادیئے جائیں اوربالوں کو چاندی سے وزن کرکے خیرات کردی جائے اور سر پر زعفران بھگوکر مل دیا جائے یہ جو مشہور ہے کہ بچّہ کے ماں باپ عقیقہ کا گوشت نہ کھائیں محض غلط ہے۔ عقیقہ والے کو اختیار ہے کہ خواہ کچّا گوشت تقسیم کردے یا پکاکر دعوت کردے مگر خیال رہے کہ نام و نمود کو اس میں دخل نہ ہو، فقط سنت کی نیت سے ہو، نائی اور قصائی کی اجرت پہلے سے مقررہو جو عقیقہ کے بعد دے دی جائے، اگر نائی اپنا قدیمی (یعنی پرانا)خدمت گزار ہے تو اس کو زِیادہ اجرت دو، جس سے اس کا حق ادا ہوجائے اور اگر نہیں تو واجبی اُجرت دے دو۔ یہ بھی جائز ہے کہ ایک گائے خرید کر چند بچّوں کا عقیقہ ایک ہی گائے میں کردیا جائے، یعنی لڑکے کے لئے گائے کے دو ساتویں حصّے اور لڑکی کے لئے ایک حصّہ۔ یہ بھی جائز ہے کہ اگر قربانی کی گائے میں عقیقہ کا حصّہ ڈال دیا جائے کہ لڑکے کے لئے دو حصّے اور لڑکی کے لئے ایک حصّہ۔
نوٹ ضروری:
عقیقہ فرض یا واجب نہیں ہے صرف سنّتِ مستحبَّہ ہے، غریب آدمی کو ہر گز جائز نہیں کہ سودی قرضہ لے کر عقیقہ کرے۔ قرضہ لے کر تو زکوٰۃ بھی دینا جائز نہیں اور عقیقہ زکوٰۃ سے بڑھ کر نہیں ہے۔ میں نے بعض غریب مسلمانوں کو دیکھا ہے
Flag Counter