| اسلامی زندگی |
رسالے کے علیحدہ علیحدہ باب ہوں گے ۔ یعنی پیدا ئش کی رسموں کا ایک باب پھربیاہ شادی کی رسموں کا ایک باب پھر موت کی رسموں کا علیحدہ باب وغیرہ وغیرہ ہر رسم کے متعلق تین باتیں عرض کی جائیں گی اول تو مروجہ رسم اور پھر اس کی خرابیاں پھر اس کا مسنون اور جائز طریقہ ۔
اس کتاب کا نام'' اسلامی زندگی'' رکھتا ہوں اور رب کریم کے کرم سے امید ہے کہ وہ اپنے حبیب صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کے صدقہ میں اس کو اسم بامسمی بنائے اور قبول فرما کر مسلمانوں کو اس پر عمل کی تو فیق دے میرے لئے اس کو تو شئہ آخرت اور صدقہ جاریہ بنادے ۔ آمین آمین
یَارَبَّ الْعٰلَمِیْنَ بِجَاہِ رَسُوْلِکَ الرَّءُ وْ فِ الرَّحِیْمِ وَاٰلِہٖ وَاَصْحَابِہٖ اَجْمَعِیْنَ
ناچیز
احمدیارخان نعیمی اوجھانوی بدایونی
دوم صفر المظفر یوم جمعۃ المبارک ۱۳۶۳ھ