Brailvi Books

اسلامی زندگی
154 - 158
اپنی کہانی:میرا مشغلہ شر وع سے ہی علم کا رہا ۔ مجھے بھی تجارت کا شو ق تھا کہ میں نے غلہ کی مختلف تجارتیں کیں مگر ہمیشہ نقصان اٹھایا ۔ اب کتا بو ں کی تجارت کو ہاتھ لگایا ۔ رب تعالیٰ نے بڑا فائدہ دیا۔ معلوم ہواکہ علماء اور مدرسین کو علمی تجارت فائدہ مند ہوسکتی ہے ۔ ہم نے بعض ایسے ہندو ماسٹر بھی دیکھے جو پڑھاتے ہیں اور ساتھ ساتھ قلم ، دوات ، پنسل ، کاغذ وغیرہ کی مدرسہ ہی میں تجارت بھی کرتے ہیں ۔ اس نفع سے اپنا ماہواری خرچ چلا کر تنخواہ ساری بچاتے ہیں ۔ غرضیکہ تجارت کے لئے اتنخابِ کار کی بڑی سخت ضرورت ہے ۔

    (۲) کسی ایسے کام میں ہاتھ مت ڈالو ، جس کی تمہیں خبر نہ ہواور سب کچھ دوسرو ں کے قبضہ میں ہو۔

ایک سخت غلطی: اولاً تو مسلمان تجارت کرتے ہی نہیں اور کرتے بھی ہیں تو اصولی غلطیوں کی وجہ سے بہت جلد فیل ہوجاتے ہیں ، مسلمانوں کی غلطیاں حسب ذیل ہیں۔
(۱) مسلم دکانداروں کی بد خلقی:
کہ جو گا ہک ان کے پاس ایک دفعہ آتا ہے پھر ان کی بد مزاجی کی جہ سے دو بارہ نہیں آتا ۔
(۲) جلد با ز یانا واقف تا جر :
 دکان رکھتے ہی لکھ پتی بننا چاہتے ہیں اگر دو دن بکری نہ ہو یا کچھ گھاٹا پڑے تو فوراً بد دل ہو کر دکان چھوڑبیٹھتے ہیں ۔ اس کی بہت مثالیں موجود ہیں۔
(۳) نفع بازی:
عام طو ر پر مسلمان تاجر جلد مالدار بننے کے لئے زیادہ نفع پر تجارت کرتے ہیں ۔ایک ہی چیز اور جگہ سستی بکتی ہے اور ان کے ہاں گراں تو ان سے کون
ایک سخت غلطی:
 اولاً تو مسلمان تجارت کرتے ہی نہیں اور کرتے بھی ہیں تو اصولی غلطیوں کی وجہ سے بہت جلد فیل ہوجاتے ہیں ، مسلمانوں کی غلطیاں حسب ذیل ہیں۔
Flag Counter