Brailvi Books

اسلامی زندگی
136 - 158
ضمیمہ اسلامی زندگی
مسلمان اور بیکاری:
    مسلمانوں کو بر باد کر نے والے اسباب میں سے بڑا سبب ان کے جوانوں کی بیکاری اور بچوں کی آوار گی ہے ۔ پاکستا ن کے مسلمانوں پر اخراجات زیادہ اور آدمی کے ذریعہ محدود بلکہ قریباًنا بود ہیں ، یقین کرو ، بیکاری کا نتیجہ ناداری ہے ۔ ناداری کا انجام قر ضداری اور قرضداری کا انجام ذلت وخواری ہے بلکہ سچ تو یہ ہے کہ ناداری و مفلسی صدہا عیبو ں کی جڑ ہے ۔ چوری ، ڈکیتی ، بھیک بد معا شی ، جعلسازی اس کی شاخیں ہیں اور جیل پھانسی اس کے پھل،مفلس کی بات کا وزن ہی نہیں ہوتا ۔ پیشہ ور واعظ اور علماء کو بد نام کر نے والے مہذب بھکاری اعلی درجہ کا وعظ کہہ کر جب اخیر میں کہہ دیں کہ بھائیو! میرے پاس کرایہ نہیں،میں مفلس ہوں،میری مددکرو،ان دو لفظوں سے سار اوعظ بیکار ہوجاتا ہے ۔
    بھیک وہ کھٹائی ہے جو وعظ کے سارے نشہ کو اتا ردیتی ہے ۔ حق تو یہ ہے کہ مفلس کی نہ نماز اطمینان کی ، نہ رو زہ ، زکوۃ وحج کا تو ذکر ہی کیا ۔ یہ عبادتیں اسے نصیب ہی کیسے ہوں ۔ شیخ سعدی علیہ الرحمۃ نے کیا خوب فرمایا ۔
غم اہل وعیال وجامہ وقوت                 بازت آرد زسیر در ملکوت ! 

شب چو عقد نماز بر بندم                    چہ خورد با مداد فر زندم
    یعنی بیوی بچو ں او رروٹی کپڑے کا غم،عا بد صاحب کو ملکوت کی سیرسے نیچے اتا ر لاتا ہے ۔ نماز کی نیت با ندھتے ہی خیال پیدا ہوتا ہے کہ صبح بچے کیا کھائیں گے ۔
Flag Counter