Brailvi Books

اسلامی زندگی
120 - 158
جنازہ کی نماز کے بعد دعاکرنا سنت رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم اورسنت صحابہ رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین ہے۔
 (دیکھو ہماری کتاب جاء الحق)(جاء الحق ، حصہ اول ،ص ۲۲۳)
    دفن سے فارغ ہوکر قبر کے سرہانے سے سورہ بقرکی شروع کی آیتیں مفلحون تک اورقبر کے پاؤں کی طرف سورہ بقر کا آخری رکوع پڑھ کر میت کو ثواب بخشیں۔ جب دفن سے فارغ ہوکر لوگ لوٹ جائیں تب قبر کے سرہانے کی طرف کھڑے ہوکر اذان کہہ دیں تو اچھا ہے کہ اس سے عذاب قبر سے نجات ہے اورمردہ کو نکیرین کے سوالات کا جواب بھی یا دآجائے گا ۔ پھر قرابت دار میت کے صرف گھروالوں کو کھانا کھلادیں بلکہ بہتر یہ ہے کہ پکا کرلانے والا خود بھی ان کے ساتھ کھالے اور ان کو مجبور کر کے کھلائے ۔
موت کے بعد کی مروجہ رسمیں :
    موت کے بعد ہر علاقہ میں علیٰحدہ علیٰحدہ رسمیں ہوتی ہیں ۔مگر کچھ رسمیں ایسی ہیں ۔جو تھوڑے فرق سے ہر جگہ ادا کی جاتی ہیں ۔ان ہی کا ہم یہاں ذکر کرتے ہیں۔ دلہن کا کفن اس کے میکے سے آتا ہے یعنی یا تو اس کے ماں باپ کفن خرید کر لاتے ہیں یا بعد کو اس کی قیمت دیتے ہیں ۔ اسی طرح دفن اورتقریباًموت کا تین دن تک کا سارا خرچہ میکے والے کرتے ہیں۔ دلہن کی اولاد کا کفن بھی میکے والوں کی طرف سے ہونا ضروری ہے ۔ تین دن میت والوں کے گھرقرابت داروں اورخاص کر سمدھیانہ سے کھانا آنا ضروری ہے ۔ اورکھانا بھی اتنا زیادہ لانا پڑتاہے کہ سارے کنبے بلکہ ساری برادری کو کافی ہو۔ چھ وقت کھانا بھیجنا پڑتا ہے ۔ اگر پچیس پچیس آدمیوں کا ہر وقت کھانا
Flag Counter