Brailvi Books

اسلامی زندگی
12 - 158
بسم اللہ الرحمن الرحیم

اَلْحَمْدُلِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالْعَا قِبَۃُ لِلْمُتَّقِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی مَنْ کَانَ نَبِیًّاوَّاٰدَمُ بَیْنَ الْمَآءِ وَالطِّیْنِ وَعَلٰی اٰلِہٖ وَاَصْحَابِہٖ اَجْمَعِیْنَ اِلٰی یَوْمِ الدِّیْنَ
مسلمانوں کی بیماریاں اور ان کا علاج
    آج کو ن سا در در کھنے والا دل ہے جو مسلمانوں کی موجودہ پستی اور ان کی موجودہ ذلت وخواری اور ناداری پر نہ دکھتا ہو اور کون سی آنکھ ہے جو ان کی غربت، مفلسی ، بیر رز گاری پرآنسو نہ بہاتی ہو ، حکومت ان سے چھنی دولت سے یہ محروم ہوئے، عزت ووقار ان کا ختم ہوچکا زمانہ کی ہر مصیبت کا شکار مسلمان بن رہے ہیں۔ ان حالات کو دیکھ کر کلیجہ منہ کو آتا ہے مگر دو ستو فقط رو نے او ر دل دکھانے سے کام نہیں چلتا بلکہ ضروری ہے کہ اس کے علاج پر خود مسلمان قوم غور کر ے علاج کے لئے چند چیزیں سوچنا چاہیں ۔
    اوّل یہ کہ اصل بیماری کیا ہے دو سرے یہ کہ اس کی وجہ کیا ؟ کیوں مرض پیدا ہوا ؟ تیسرے یہ کہ اس کا علاج کیا ہے چوتھے یہ کہ اس علاج میں پر ہیز کیا ہے ۔ اگر ان چا ر باتو ں کو غور کر کے معلوم کرلیا گیا تو سمجھو کہ علاج آسان ہے ۔ اس سے پہلے بہت سے لیڈ ر ان قوم اور پیشوا یان ملک نے بہت غو ر کئے اور طر ح طر ح کے علاج سوچے ۔ کسی نے سو چا کہ مسلمانوں کا علاج صرف دو لت ہے ۔ مال کماؤ تر قی پاجاؤ گے ۔ کسی نے کہا اس کا علاج عزت ہے ۔ کونسل کے منبر بنو آرام ہوجائے گا کسی نے کہا کہ تمام بیاریوں کا علاج صرف بیلچہ ہے ۔ بیلچہ اٹھا ؤ بیڑا پار ہوجائے گا ۔ ان سب
Flag Counter