Brailvi Books

اسلامی زندگی
113 - 158
    یادرکھوکہ اس زمانہ میں ان سکولوں اورکالجوں نے قوم میں انقلاب پیداکردیا ہے ۔آج طریقہ یہ ہے کہ اگر کسی قوم کا نقشہ بدلنا ہوتو اس قوم کے بچوں کو کالج کی تعلیم دلاؤ ۔ بہت جلد اس قسم کی حالت بدل جائے گی ۔ اکبرؔ نے خوب کہا ہے :
یوں قتل سے بچوں کے وہ بدنام نہ ہوتا

                             افسوس کہ فرعون کو کالج کی نہ سوجھی
    اوردوستو! بعض اسکولوں اورکالجوں کے نام میں اسلام کا نام بھی لگا ہوتاہے یعنی ان کا نام ہوتاہے اسلامیہ سکول، اسلامیہ کالج اس نام سے دھوکہ نہ کھاؤاسلامیہ سکول ، اسلامیہ کالج نام رکھنا، فقط مسلم قوم سے اسلام کے نام پر چندہ وصول کرنے کے لیے ہے ۔ ورنہ کام سب کا لجو ں کا قریب قریب یکساں ہے ۔ غضب تو دیکھوکہ نام اسلامیہ اسکول اورتعطیل ہوتی ہے اتوار کے دن ۔ اسلام میں تو بڑا دن جمعہ کا ہے ۔ ہر کام انگر یزی میں ، وہاں کے طلباء کے اخلاق اورعادات انگر یزی۔پھر یہ اسلامیہ اسکول کہاں رہا؟ بعض اسکولوں کے نام بجائے اسلامیہ اسکول کے محمڈن اسکول یا محمڈن کالج رکھ دیے گئے ۔ اللہ تعالیٰ نے ہم مسلمانوں کا نام رکھا ہے ''مسلمین''قرآن فرماتاہے:
ہُوَ سَمّٰىکُمُ الْمُسْلِمِیۡنَ ۬ۙ
اللہ تعالیٰ نے تمہارا نام مسلمان رکھا۔(پ17،الحج :78)
مگرعیسائیوں کی طرف سے ہمارا نام محمڈن رکھا گیا ۔ ہم لوگوں کو وہی نام پسند آیاجو کہ عیسائیوں نے ہم کو دیا ۔ غرضیکہ ان اسکولوں سے اپنی لڑکیوں کو بچاؤ اوراپنے لڑکوں کو بھی وہاں تعلیم ضرورتاًدلواؤ،مگر ان کا دین و مذہب سنبھال کر ،اس طرح لڑکیوں کو گھرپر جو ماسٹروں سے پڑھواتے ہیں یا عیسائی عورتوں یا لیڈیوں سے تعلیم دلواتیہیں
Flag Counter