(1) پيشاب ' پاخانہ ،مَنی ،کيڑا يا پتھری مرد يا عورت کے آگے يا پيچھے سے نکليں تو وُضو جاتا رہےگا۔
(2) مرد يا عورت کے پيچھے سے معمولی سی ہوا بھی خارِج ہوئی وُضو ٹوٹ گيا۔ مرد يا عورت کے آگے سے ہوا خارِج ہوئی وُضو نہيں ٹوٹے گا ۔
(ایضاً،بہار شریعت حصہ 2 ص26)
(3) بے ہوش ہو جانے سے وُضو ٹوٹ جاتا ہے ۔
(4) بعض لوگ کہتے ہیں کہ خِنزیر کا نام لینے سے وُضو ٹو ٹ جا تا ہے یہ غَلَط ہے (5) دَورانِ وُضو اگر رِیح خارج ہویا کسی سبب سے وُضو ٹوٹ جائے تو نئے سِرے سے وُضو کرلیجئے پہلے دُھلے ہوئے اَعضاء بے دُھلے ہو گئے۔
(ماخوذ از: فتاوٰی رضویہ مُخَرَّجہ ج1ص 255)
(6) بے وُضوکو قراٰن شریف یاکسی آیت کاچُھوناحرام ہے
قراٰنِ پاک کاترجَمہ فارسی یااُردُویاکسی دوسری زَبان میں ہواُس کوبھی پڑھنے یاچُھونے میں قراٰنِ پاک ہی کاساحُکْم ہے۔
(7) آیت کوبے چُھوئے ديكھ کر يا زَبانی بے وُضو پڑھنے ميں حَرج نہيں ۔