Brailvi Books

اسلامی بہنوں کی نماز
308 - 308
(23) میں مُووی بنوایا کرتی تھی
     بابُ المدینہ (کراچی )کی ایک اسلامی بہن کے بیان کاخلاصہ ہے کہ میں دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابَستہ ہونے سے پہلے گانے باجے بڑے شوق سے سنتی تھی ، مجھے مُووی بنوانے کاجُنون کی حد تک شوق تھا ،جب کسی شادی میں شریک ہوتی اور وہاں رقص کرتی تو خود کہہ کرخوب مُووی بنوایا کرتی تھی ۔میرا دل گناہوں کی لذّتوں میں کچھ ایسا گرفتار تھا کہ مجھے نہ نَماز قضاہونے کا غم ہوتا نہ روزہ چھوٹ جانے کا ۔ہلاکتوں اور بربادیوں کی طرف گامزن میری گناہوں بھر ی زندگی کا نیکیوں کی شاہراہ کی طرف یوں رُخ ہوا کہ خوش قسمتی سے بعض اسلامی بہنوں کی انفِردی کوشش کے نتیجے میں مجھے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی سعادت مل گئی۔اللہُ رَبُّ الْعِزَّتعَزَّوَجَلَّ کی رحمت سے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی ہاتھوں ہاتھ بَرَکت یہ ملی کہ میں نے وہیں بیٹھے بیٹھے اپنے تمام گناہوں سے توبہ کی اور پانچوں وَقت نَماز یں پڑھنے اور رَمَضانُ المبارَک کے روزے رکھنے کی پکّی نیت کر لی ۔اَلْحَمْدُ لِلّٰه عزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول کی بَرَکت سے گناہوں سے کَنارہ کشی کاذِہن بنا اور فکر ِمدینہ کے ذَرِیعے مَدَنی اِنعامات کا رسالہ پُر کرنے کی سعادت بھی نصیب ہو رہی ہے۔
بڑھایہ سلسلہ رَحمت کا دورِ زلفِ والا میں

تَسَلسُل کا لے کوسوں رہ گیا عصیاں کی ظُلمت کا
 (حدائقِ بخشِش)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
Flag Counter