Brailvi Books

اسلامی بہنوں کی نماز
275 - 308
 (3)سرکارِ مدینہ کا د یدار نصیب ہوگیا
     پنجاب( پاکستان )کے شہر گلزارِ طیبہ(سرگودھا) کی مُقیم اسلامی بہن کی تحریر کا خلاصہ ہے کہ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابَستہ ہونے سے پہلے میری عملی حالت انتہائی ابتر تھی۔ماڈَرن سہیلیوں کی صحبت کے باعث میں فیشن کی پُتلی اور مخلوط تفریح گاہوں کی بے حد متوالی تھی،مَعَاذَاللہ نہ نَماز پڑھتی نہ ہی روزے رکھتی اوربُرقع سے تو کوسوں دُور بھاگتی تھی۔ بس T.V. اور V.C.R ہوتا اور میں۔خود سر اتنی تھی کہ اپنے سامنے کسی کی چلنے نہیں دیتی تھی۔ اُن دنوں میں کالج میں فرسٹ ایئر کی طالِبہ تھی۔ایک روز مجھے کسی نے مکتبۃ المدینہ کے جاری کردہ سنّتوں بھرے بیان کی کیسٹ بنام ''وُضو اور سائنس'' تحفے میں دی، بیان معلوماتی اورخاصا دلچسپ تھا۔اِس بیان سے مُتأَثِّر ہوکر میں نے عَلاقے میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے اسلامی بہنوں کے سنّتوں بھرے اجتماع میں جانا شروع کردیا۔مَدَنی ماحول کا نُور میری تاریک زندگی کو منوّر کرنے لگا ۔وَقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اَلحمدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ میں اپنی بُری عادتوں سے توبہ کرنے میں کامیاب ہوگئی ۔ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابَستہ ہونے کی بَرَکت سے کچھ ہی عرصے میں مَدَنی برقع پہننے لگی۔ میرے گھر والے ، رشتے دار اور میری سَہَیلیاں اس حیرت انگیز تبدیلی پَر بَہُت حیران تھے! انہیں یہ سب خواب لگ رہا تھا مگر یہ سوفیصدی حقیقت تھی۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجلَّ
Flag Counter