Brailvi Books

اسلامی بہنوں کی نماز
250 - 308
تو آٹا اور تیل پاک ہے ،ہاں اگر مزے میں فرق آجائے تو نَجِس(ناپاک) ہے اور اگر روٹی کے اندر ملی تو اس کے آس پاس سے تھوڑی سی الگ کردیں ،باقی میں کچھ حَرَج نہیں۔
  (عالمگیری ج۱، ص ۴۶ ،۴۸،بہارِ شریعت حصّہ ۲ص۱۱۵)
غَلاظت پر بَیٹھنے والی مکّھیاں
 (1) پاخانے پر سے مکّھیاں اُڑ کر کپڑے پر بیٹھیں کپڑا نَجِس(ناپاک) نہ ہوگا۔
                   (بہار ِشریعت حصہ ۲ص۱۱۶)
 (2) راستے کی کیچڑ(چاہے بارش کی ہو یا کوئی اور ) پاک ہے جب تک اس کا نَجِس ہونا معلوم نہ ہو، تو اگر پاؤں یا کپڑے میں لگی اور بے دھوئے نَماز پڑھ لی ہو گئی مگر دھو لینا بہتر ہے۔                          (اَیضاً)
بارِش کے پانی کے اَحکام
 (1)چھت کے پَرنالے سے مِینھ(بارِش) کاپانی گرے وہ پاک ہے اگرچِہ چھت پر جابجا نَجاست پڑی ہو، اگرچِہ نَجاست پَرنالے کے مُونھ پر ہو، اگرچِہ نَجاست سے مل کر جو پانی گرتا ہو وہ نِصْف سے کم یا برابر یا زِيادہ ہو جب تک نَجاست سے پانی کے کسی وَصف میں تَغَیُّر(تَ۔غَی۔یُر ) نہ آئے(یعنی جب تک نَجاست کی وجہ سے پانی کا رنگ یا بویا ذائقہ تبدیل نہ ہو جائے) یہی صحیح ہے اور اسی پر اعتماد ہے اور اگرمِینھ(برسات) رُک گیا اور پانی کا بہنا مَوقُوف ہو گیا تو اب وہ ٹھہرا ہواپانی اور جو چھت سے ٹپکے
Flag Counter