| اسلامی بہنوں کی نماز |
جانور ذبح کرتے وقت نکلا ہوا خون زمین پر گر گیا اوربِغیر پانی کے وَیسے ہی کسی کپڑے وغیرہ سے پُونچھ لیا، سوکھنے اور نَجاست کا اثر ختم ہو جانے کے بعد وہ زمین پاک ہو گئی ۔ اُس پر نَماز پڑھ سکتے ہیں۔
گوبَر سے لِیپی ہوئی زمین
جو زمین گوبر سے لِیسی یا لِیپی گئی اگرچِہ وہ سُوکھ جائے پھر بھی عَین اس زمین پرنَماز جائز نہیں، البتّہ ایسی زمین جو گوبر سے لِیسی یا لِیپی گئی ہو، اس کے سُوکھ جانے کے بعد اس پر کوئی موٹا کپڑا بچھا کرنَماز پڑھی تونَماز دُرُست ہو گی ۔
( بہار ِشریعت حصّہ ۲ص۱۲۶)
جن پرندوں کی بیٹ پاک ہے
(1) چمگادڑ(1) کی بیٹ اور پیشاب دونوں پاک ہیں ۔
( دُرِّمُختار، رَدُّالْمُحتار، ج۱،ص۵۷۴،بہار شریعت حصہ ۲ ص۱۱۳)
(2) جو حلال پرندے اُونچے اُڑتے ہیں ، جیسے (چڑیا) ،کبوتر، مینا، مُرغابی وغیرہ ان کی بیٹ پاک ہے۔ (اَیضاً )
مچھلی کا خون پاک ہے
مچھلی اور پانی کے دیگر جانوروں اورکھٹمل اور مچھر کا خون اورخَچَّر اور گدھے کا لُعاب اور پسینہ پاک ہے۔
(بہار ِشریعت حصّہ ۲ص۱۱۴ )
(1) چمگاڈر ایک اندھیرا پسندپرندہ ہے جو دن کے وقت درختو٘ ں اور چھتوں وغیرہ میں الٹالٹکا رہتا ہے اور رات کو اڑتا ہے۔