Brailvi Books

اسلامی بہنوں کی نماز
239 - 308
حامِلہ پڑھے اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ بچّہ ضائِع نہ ہو گا(7)جس عورت کا حَمْل گِر جاتا ہو اُسے چاہئے کہ آغاز سے لیکر آخِری دن تک روزانہ صبح خُشک دَھنیہ 21 دانے اور شام کو کالا زیرہ دوچٹکیاں ٹھنڈے پانی کے ساتھ نگل لیا کرے ۔اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ مقرَّرہ وقْت پرتندُرست بچّے کی وِلادت ہو جائے گی۔
لِیکوریا کا علاج
(1) ناشتے کے بعد تین خُشک اَنجیر کھایئے اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ فائدہ ہو گا۔
عِرقُ النِّساء کے دو علاج
(1)روزانہ درد کے مقام پر ہاتھ رکھ کر اوّل آخِر دُرُود شریف سورَۃُ الفاتِحہ ایک بار اور سات مرتبہ یہ دُعا پڑھ کر دم کر دیجئے:
اَللّٰھُمَّ اَذْھِبْ عَنِّیْ سُوْءَ مَااَجِدُ۔
(ا ے اللہ عَزَّوَجَلَّ مجھ سے مرض دور فرما دے) اگر دوسرا کوئی پڑھ کر دم کرے تو عَنِّیْ کی جگہ مرد کیلئے عَنْہُ(1)اور عورت کیلئے عَنْھا(2) کہے ۔ ( مدّت : تا حُصولِ شِفاء ) (2) یا مُحْیِیْ سات بار پڑھ کر گیس ہو یا پیٹھ یا پیٹ میں تکلیف یا عِرقُ النّسا ء یا کسی بھی جگہ درد ہو یا کسی عُضوْ کے ضائِع ہو جانے کا خوف ہو، اپنے اوپر دم کر دیجئے۔( مدّت : تا حُصولِ شِفاء)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(1)-(2) يعنی اس
Flag Counter