| اسلامی بہنوں کی نماز |
اِن شاءَ اللہ عزَّوَجَلَّ ۔ اور اگر حامِلہ '' لوبیا'' (جو کہ ایک مشہور سبزی ہے ) کثرت سے کھائے تو اولاد عقلمند پیدا ہو۔اِن شاءَ اللہ عزَّوَجَلَّ ۔
ایّامِ حَمْل کیلئے بِہترین عمل
حَمْل میں کسی قسم کی بھی تکلیف ہو اُس کیلئے نیزوَضعِ حَمْل ( یعنی ولادت ) میں آسانی کی خاطِر سورۂ مَریَم ( پ ۱۵) کا وِرد بے حد مفید ہے۔ حامِلہ روز پڑھ کر اپنے اوپر دم کر لیا کرے یا کوئی دوسرا پڑھ کر دم کر دے۔ روزانہ نہ پڑھ سکے تو جب درد کی شدّت ہو یا بچّہ پیٹ میں ٹیڑھا ہو جائے تو پڑھ کر دم کر لیا کرے۔اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ اس کی برکتیں خوب ظاہر ہوں گی۔
حَمل میں تاخیر
اگرحَمْل میں مطلوبہ درد شروع ہونے میں تاخیر ہو جائے توبَہُت پُرانا گُڑ 30 یا 40 گرام لیکر100گرام پانی میں گرم کیجئے، جب گُڑ پگھل جائے تو '' سُہاگہ '' اور''پُھولی ہوئی پھٹکری '' دو گرام ملا کر پلانے سے اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ آسانی سے ولادت ہو جائے گی۔
اگر پیٹ میں بچّہ ٹیڑھا ہوگیا تو۔۔۔
سُورۂ اِنْشِقاق کی ابتِدائی پانچ آیات تین بارپڑھے ۔( اوّل و آخِر تین مرتبہ دُرُود شریف پڑھے) آیتوں کے شُروع میں ہر بار پڑھ لے ۔پڑھ کر پانی پر دم کر کے پی لے۔ روزانہ یہ عمل کرتی رہے۔ وقتاً فوقتاً ان