یہ ضَروری نہیں کہ مدت میں ہر وقت خون جاری رہے جب ہی حَيض ہو بلکہ اگر بعض بعض وقت بھی آئے، جب بھی حَيض ہے۔
(دُرِّمُختَارج۱ ص۵۲۳)
نِفاس کا بیان
بچّہ ہونے کے بعدعورت کے آگے کے مقام سے جو خون آتا ہے وہ نفاس کہلاتا ہے۔
(عالمگیری ج۱ ص۳۷)
نِفاس کی ضَروری وضاحت
اکثراسلامی بہنوں میں یہ مشہورہے کہ بچّہ جننے کے بعداسلامی بہن 40 دن تک لازِمی طورپرناپاک رَہتی ہے یہ بات باِلکل غَلَط ہے۔برا ئے کرم!نِفاس کی ضَروری وَضاحت پڑھ لیجئے:
نِفاس کی زیا د ہ سے زيادہ مدّت 40 دن ہے یعنی اگر 40 دن کے بعدبھی بندنہ ہوتومرض ہے۔لہٰذا 40 دن پورے ہوتے ہی غُسل کرلے اور 40 دن سے پہلے بندہوجائے خواہ بچّہ کی ولادت کے بعد ایک مِنَٹ ہی میں بندہوجائے توجس وقت بھی بندہو غسل کرلے اورنَمازوروزہ شُروع