Brailvi Books

اسلامی بہنوں کی نماز
190 - 308
    ترجمہ:ا ے اللہ عَزَّوَجَلّ ! میں تجھ سے سوال کرتا ہوں اور توسل کرتا ہوں اور تیری طرف مُتَوَجِّہ ہوتا ہوں تیرے نبی محمد صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کے ذَرِیعے سے جو نبیِّ رحمت ہیں ۔یا رسولَ اللہ !(عَزَّوَجَلَّ و صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم) میں حضورصلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے ذَرِیعے سے اپنے رب عَزَّوَجَلَّ کی طرف اِس حاجت کے بارے میں مُتَوَجِّہ ہوتا ہوں، تاکہ میری حاجت پوری ہو۔ ''الٰہی! ان کی شفاعت میرے حق میں قبول فرما۔'' 

    سیِّدُناعثمان بن حُنیَف رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں: ''خدا کی قسم! ہم اٹھنے بھی نہ پائے تھے، باتیں ہی کر رہے تھے کہ وہ ہمارے پاس آئے، گویا کبھی اندھے تھے ہی نہیں۔''
  (سنن ابن ماجہ،ج۲ ص۱۵۶حدیث ۱۳۸۵،سنن الترمذي، ص۳۳۶ ج۵حدیث ۳۵۸۹،المعجم الکبیر، ج۹ص۳۰حدیث۸۳۱۱ ، بہار شریعت،حصہ ۴ص۳۴ )
    اسلامی بہنو! شیطان جو یہ وسوسہ ڈالتا ہے کہ صرف'' یا اللہ'' کہنا چاہئے '' یارسول اللہ ''نہیں کہناچاہئے ، اَلْحَمدُ لِلّٰہ عزَّوَجَلَّ اِس حدیثِ مبارک نے شیطان کے اس انتہائی خطرناک وسوسے کو بھی جڑ سے اُ کھاڑ دیا کہ اگر '' یارسولَ اللہ '' کہنا جائز نہ ہوتا تو خود ہمارے پیارے آقا مدینے والے مصطَفٰے صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم اِس کی کیوں تعلیم دیتے؟ بس جھوم جھوم کر '' یارسولَ اللہ '' کے نعرے لگاتے جائیے۔
یارسول اللہ کے نعرے سے ہم کو پیار ہے

جس نے یہ نعرہ لگایا اُس کا بیڑا پار ہے
Flag Counter