| اسلامی بہنوں کی نماز |
(اَللّٰھُمَّ ) رَبَّنَاۤ اٰتِنَا فِی الدُّنْیَا حَسَنَۃً وَّ فِی الۡاٰخِرَۃِ حَسَنَۃً وَّقِنَا عَذَابَ النَّارِ ﴿۲۰۱﴾
(ا ے االلہ عزَّوَجَلَّ)ترجَمۂ کنزالایمان: اے رب ہمارے ہمیں دُنیا میں بھلائی دے اور ہمیں آخِرت میں بھلائی دے اورہمیں عذا بِ دوزخ سے بچا۔
اَللّٰھُمَّ اغْفِرْ لِیْ
اے اللہ میری مغفِرت فرما دے۔
(غُنْیہ ص418)
(12) اگر دُعائے قُنُوت پڑھنا بھول گئیں اور رُکوع ميں چلی گئيں تو واپس نہ لوٹئے بلکہ سجدۂ سَہو کر لیجئے۔
(عالمگيری،ج1ص111،128)
وِتر کا سلام پھیرنے کے بعد کی ایک سُنّت
شَہَنشاہِ خیرُالانام صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم جب وِتر میں سلام پھیرتے ، تین بار
سُبْحٰنَ الْمَلِکِ الْقُدُّوْسِ
کہتے اور تیسر ی با ر بلند آواز سے کہتے ۔
( سُنَنُ النَّسَائی ص 299حدیث 1729)
''حضرتِ حَلِیمہ سَعدِیہ'' کے چودہ حُروف کی نسبت سے سَجده سَہْوْ کے 14مَدَنی پھول
(1) واجِباتِ نَماز ميں سے اگر کوئی واجِب بھولے سے رَہ جائے تو سجدۂ سَہْوْ واجِب ہے
(دُرِّمُختار،ج2ص655)
(2) اگر سجدۂ سَہْوْ واجِب ہونے کے باوُجُود نہ
﴿پ۲ البقرہ ۲۰۱)