Brailvi Books

اسلامی بہنوں میں مدنی انقلاب (قسط 2)
1 - 32
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ 

اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَیْطٰنِ الرَّجِیْمِ  ؕ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْمِ  ؕ
دُرُود شریف کی فضیلت
    مالکِ خلد و کوثر،شاہِ بحر وبر،مدینے کے تاجور،اَنبِیاء کے سَروَر، رسولوں کے افسر،رسولِ انور،مَحْبوبِ داوَرعَزَّوَجَلَّ و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کافرمانِ بخشش نشان ہے:''اللہ عَزَّوَجَلَّ کی خاطِر آپَس میں مَحَبَّت رکھنے والے جب باہَم ملیں اور مُصافَحَہ کریں اور نبی( صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم )پر دُرُودِ پاک بھیجیں تو اُن کے جُدا ہونے سے پہلے دونوں کے اگلے پچھلے گُناہ بخْش دئیے جاتے ہیں۔''
(مسند ابی یعلٰی ،ج۳،ص۹۵، حدیث۲۹۵۱ دارالکتب العلمیہ بیروت )
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(1)مَعْذُور بچّی مُبَلِّغَہ کیسے بنی؟
    پنجاب (پاکستان)کے ایک اسلامی بھائی کا بیان کچھ یوں ہے کہ میں ایک دُنیا دار شخص تھا ۔مذہبی معاملات سے کوئی خاص شَغَف نہ تھا۔ایک دن میری چھوٹی بیٹی کو جو مجھے سب سے زیادہ پیاری تھی ، بخار ہو گیا ۔بَہُتیرا (بَہُتے ۔را یعنی بہت)
Flag Counter