دوسرا باب ایک نظر میں
کیا آپ نے نامِ محمد کے اعداد کی نسبت سے عقیدۂ توحید و رسالت کے متعلق
درج ذیل 92 سوالات کے جوابات جان لئے ہیں ؟
1 ایمان کسے کہتے ہیں ؟
2 کُفر کے کیا معنی ہیں ؟
3 ضَروریاتِ دین کسے کہتے ہیں ؟
4 ضروریاتِ دین کے منکر کا حکم کیا ہے؟
5 ضَروریاتِ مذہبِ اہلِ سُنّت سے کیا مراد ہے؟
6 ضروریاتِ مذہبِ اہل سنت کے منکر کا حکم کیا ہے؟
7 شرک کے کیا معنی ہیں ؟
8 واجِبُ الوُجُود سے کیا مراد ہے؟
9 نِفاق کی کیا تعریف ہے؟
10 مُرتَد کسے کہتے ہیں ؟
11 ’’ ہر شے کا خالق اللہ عَزَّ وَجَلَّ ہے ‘‘ کیا یہ درست ہے؟
12 توحید سے کیا مراد ہے؟
13 اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی ذات میں شرک سے کیا مراد ہے؟
14 اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی صفات میں شرک سے کیا مراد ہے؟
15 اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے اسمائے حسنیٰ یعنی ناموں میں شرک سے کیا مراد ہے؟
16 اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے اَفعال یعنی کاموں میں شِرک سے کیا مراد ہے؟