Brailvi Books

اسلام کی بنیادی باتیں جلد 3
56 - 329
شفاعتِ مُصطفٰے
سوال …:  	شفاعت سے کیامراد ہے؟ 
جواب …:  	شفاعت سے مراد سفارش ہے یعنی قیامت کے دن اللہ  عَزَّ وَجَلَّ  کے نبی و رسول اور دیگر نیک بندے گناہ گاروں کی بخشش کے لیے بارگاہِ خداوندی میں سفارش فرمائیں گے۔ 
سوال …:  	  قیامت کے دن سب سے پہلے شفاعت کون کرے گا؟ 
جواب …:  	 قیامت کے دن سب سے پہلے اللہ  عَزَّ وَجَلَّ  کے پیارے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم شفاعت فرمائیں گے۔ اللہ  عَزَّ وَجَلَّ  نے آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو قیامت کے دن شفاعتِ کبریٰ اور مقامِ محمود کا شرف عطا فرمایا ہے۔ جب تک ہمارے حضور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم شفاعت کا دروازہ نہیں کھولیں گے کسی کو بھی مجالِ شفاعت نہ ہوگی، پھر آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی شفاعت کے بعد تمام انبیا و اولیا وصلحا و شہدا وغیرہ سب شفاعت کریں گے۔(1)
سوال …:  	  مقامِ محمود سے کیا مراد ہے؟ 
جواب …:  	  مقامِ محمود سے مراد وہ خاص مقام ہے جو اللہ  عَزَّ وَجَلَّ  بروزِ قیامت سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو عطا فرمائے گا کہ تمام اولین و آخرین حضور کی حمد و ستائش کریں گے۔ (2)
سوال …:  	لِوَاءُ الْحَمْد کیا ہے اور بروزِ قیامت کس کے پاس ہو گا؟
جواب …:  	لِوَاءُ الْحَمْد ایک جھنڈے کا نام ہے جو بروزِ قیامت اللہ  عَزَّ وَجَلَّ  کے پیارے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو مرحمت ہو گا، سب لوگ اس کے نیچے ہوں گے۔(3)
٭…٭…٭



________________________________
 - 1   بہارِ شریعت،   عقائد متعلقہ نبوت،   ۱ / ۷۰ ماخوذاً
 - 2   سنی بہشتی زیور،   سید الانبیاء کے فضائلِ مبارکہ،   ص ۳۳
 - 3   ترمذی،   کتاب المناقب ، ۵ / ۳۵۴،   حدیث: ۳۶۳۵