Brailvi Books

اسلام کی بنیادی باتیں جلد2
93 - 99
ہوں بہر علی مشکلیں آسان ہماری
آفات و بلّیات سے یاغوث! بچاؤ
				یا پیر ! میں عصیاں کے سمندر میں ہوں غلطاں 
				للّٰہ گناہوں کی تباہی سے بچاؤ
اچھوں کے خریدار تو ہر جا پہ ہیں مُرشِد
بدکار کہاں جائیں جو تم بھی نہ نبھاؤ
				احکام شریعت رہیں ملحوظ ہمیشہ
				مُرشِد مجھے سنت کا بھی پابند بناؤ
عطّارؔ کو ہر ایک نے دھتکار دیا ہے
یا غوث ! اسے دامن رحمت میں چھپاؤ
٭…٭…٭
بندگی کی حقیقت
بندگی تین چیزوں کا نام ہے:  ۱اَحکامِ شریعت کی پابندی کرنا  (۲) اللہ عزوجل کی طرف سے مقرر کردہ قضا و قدر اور تقسیم پر راضی رہنا۔ (۳) اللہ  عزوجل کی رضا کے لیے اپنے نفس کی خواہشات کو قربان کردینا۔ بیٹے کو وصیت،  ص ۳۷