مناجات
مَحَبّت میں اپنی گُما یاالٰہی عَزَّوَجَلَّ (1)
محبت میں اپنی گما یاالٰہی
نہ پاؤں میں اپنا پتا یاالٰہی
رہوں مست و بے خود میں تیری وِلا میں
پلا جام ایسا پلا یاالٰہی
میں بے کار باتوں سے بچ کر ہمیشہ
کروں تیری حمدوثنا یاالٰہی
مرے اشک بہتے رہیں کاش ہر دم
ترے خوف سے یاخدا یاالٰہی
گناہوں نے میری کمر توڑ ڈالی
مرا حشر میں ہوگا کیا یاالٰہی
بنا دے مجھے نیک نیکوں کا صدقہ
گناہوں سے ہر دم بچا یاالٰہی
مرا ہر عمل بس ترے واسطے ہو
کر اخلاص ایسا عطا یاالٰہی
عبادت میں گزرے مری زندگانی
کرم ہو کرم یا خدا یاالٰہی
مسلماں ہے عطارؔ تیری عطا سے
ہو ایمان پر خاتمہ یاالٰہی
________________________________
1 - وسائل بخشش، ص۴۵