Brailvi Books

اسلام کی بنیادی باتیں جلد 1
47 - 54
منقبت غوث اعظم
اَسیروں کے مشکل کُشاغوثِ اعظم  (1) 
اسیروں کے مشکل کشا غوثِ اعظم
فقیروں کے حاجت روا غوثِ اعظم
گھرا ہے بلاؤں میں بندہ تمہارا
مدد کے لئے آؤ یاغوثِ اعظم
ترے ہاتھ میں ہاتھ میں نے دیا ہے
ترے ہاتھ ہے لاج یا غوثِ اعظم
مریدوں کو خطرہ نہیں بحرِ غم سے
کہ بیڑے کے ہیں ناخُدا غوثِ اعظم
زمانے کے دکھ درد کی رنج و غم کی
ترے ہاتھ میں ہے دوا غوثِ اعظم
نکالا ہے پہلے تو ڈوبے ہوؤں کو
اور اب ڈوبتوں کو بچا غوثِ اعظم
مری مشکلوں کو بھی آسان کیجے
کہ ہیں آپ مشکل کشا غوثِ اعظم
کھلا دے جو مرجھائی کلیاں دلوں کی
چلا کوئی ایسی ہوا غوثِ اعظم
کہے کس سے جاکر حسنؔ اپنے دل کی
سنے کون تیرے سوا غوثِ اعظم



________________________________
 - 1   ذوقِ نعت، ص۱۲۴۔۱۲۸