Brailvi Books

اِنفرادی کوشش
9 - 200
الحمد للہ رب العٰلمین والصلوۃ والسلام علی سیدالانبیاء والمرسلین 

اما بعدفاعوذباللہ من الشیطٰن الرجیم بسم اللہ الرحمن الرحیم
پیارے اسلامی بھائیو!
 رب تعالیٰ کا کروڑہا احسان کہ اس نے ہمیں دولتِ اسلام سے نوازکر مسلمان بنایا۔ اب ہونا تو یہ چاہئے تھاکہ ہمارا ہر کام رب ل اور اس کے پیارے حبیب ا کی خوشنودی کے لئے ہوتا مگر افسوس صد افسوس کہ آج مسلمانوں کی اکثریت بے عملی کا شکار ہے اوریوں محسوس ہوتا ہے کہ(معاذ اللہ عزوجل) جہنم کے گڑھے میں چھلانگ لگانے کے لئے پوری رفتارسے بھاگی چلی جارہی ہے ۔ بلکہ اس رفتار کو دوام دینے کے لئے جہنم میں لے جانے والے اعمال دانستہ یا نادانستہ طور پر ''استقامت '' سے اپنائے ہوئے ہے مثلاًگالی دینا، تہمت لگانا ، غیبت کرنا،چغلی کھانا ، کسی کے عیب جاننے کی جستجو میں رہنا ،کسی کے عیب اچھالنا ،جھوٹ بولنا ،جھوٹے وعدے کرنا، کسی کا مال ناحق کھانا، خون بہانا، کسی کو بلااجازتِ شرعی تکلیف دینا ، قرض دبالینا، کسی کی چیز عاریتاً لے کر واپس نہ کرنا،کسی کانام بگاڑ نا، کسی کی چیز باوجود اسے ناگوار گزرنے کے بلااجازت استعمال کرنا،شراب پینا ، جوا کھیلنا ، چوری کرنا ، زناکرنا،حیاء سوز مناظر پر مشتمل فلمیں دیکھنا، گانے سننا ،سود ورشوت کا لین دین کرنا، ماں باپ کی نافرمانی کرنااور انہیں ستانا،امانت میں خیانت کرنا، بدنگاہی کرنا،عورتوں کا مردوں کی اور مردوں کا عورتوں کی مشابہت اختیار کرنا ،غرور، تکبر، حسد ، ریاء کاری ، اپنے دل میں کسی مسلمان کا بغض وکینہ رکھنا، شماتت(یعنی کسی مسلمان کو نقصان پہنچنے پر خوش ہونا)، بدگمانی کرنا، اپنی ذات کے لئے غصہ کرنا، گناہوں کی حرص، نامحرم عورتوں کی محبت،حب ِ جاہ ، بخل ،خود پسندی۔۔۔۔۔۔وغیرہ
Flag Counter