Brailvi Books

اِنفرادی کوشش
77 - 200
کے چند اچھے اعمال کرلوں ۔''اس نے کہا ،''یہ تو ممکن ہی نہیں ہے کہ وہ اس مطالبے کو مان لیں ۔''تو آپ نے ارشاد فرمایا،''جب تم جانتے ہوکہ موت یقینی ہے اور اس سے بچنا ممکن نہیں تو چھٹکارے کی توقع کیسے کر سکتے ہو؟'' اس نے عرض کی ،''پانچویں بات ارشاد فرمائیں ۔''

    آپ نے فرمایا،''پانچویں بات یہ ہے کہ جب زَبانِیَہ آئے(یعنی عذاب کے فرشتے آئیں) اور تجھے جہنم کی طرف لے جایا جائے تو مت جانا ۔'' اس نے عرض کی ،''وہ نہیں مانیں گے اور نہ مجھے چھوڑیں گے ۔''تو آپ نے ارشاد فرمایا،''تو پھر تم نجات کی امید کیسے رکھ سکتے ہو؟'' 

    وہ نوجوان پکار اٹھا ،''مجھے یہ نصیحت کافی ہے ، اب میں اللہ تعالیٰ سے معافی مانگتا ہوں اور توبہ کرتا ہوں ۔''اس کے بعد وہ نوجوان مرتے دم تک عبادت میں مشغول رہا۔
 (کتاب التوابین ، ص۲۸۵)
 (52) مفلسی کی شکایت کرنے والے پر انفرادی کوشش
    ایک شخص نے کسی بزرگ کی خدمت میں اپنی غریبی اور مفلسی کی شکایت کی تو آپ نے ارشاد فرمایا ''کیا تو اس بات کے لئے تیار ہے کہ اپنی آنکھ دے دے اور دس ہزار درہم لے لے؟'' اس نے عر ض کی ''ہر گز نہیں۔'' آپ نے فرمایا ''اچھا اپنے ہاتھ دے دے اور دس ہزار درہم لے لے۔'' اس نے عرض کی ''یہ بھی منظور نہیں۔'' فرمایا ''اچھا اپنے کان دے دے اور دس ہزار درہم لے لے۔'' اس نے عرض کی ''یہ بھی منظور نہیں۔'' فرمایا ''اچھا اپنے پیر دے دے اور دس ہزار درہم لے لے۔'' اس نے عرض کی ''یہ بھی قبول نہیں۔'' اس پر آپ نے ارشاد فرمایا کہ چالیس ہزار درہم کا مال تیرے پاس
Flag Counter