(50) گناہ کی ترغیب دینے والی پر انفرادی کوشش
کچھ لوگوں نے ایک عورت کو ایک ہزار درہم کے بدلے اس بات پر تیار کیا کہ وہ حضرت سیدنا ربیع بن خثیم رضی اللہ تعالی عنہ کو بہکائے گی ۔ وہ عورت بن سنور کر آپ کے راستے میں کھڑ ی ہو گئی ۔ جب حضرت سیدنا ربیع بن خثیم رضی اللہ تعالی عنہ مسجد سے نکلے تو وہ عورت چہرہ کھولے آپ کے سامنے آگئی ۔ آپ نے اس عورت سے فرمایا،''اگر تیرے جسم پر بخار طاری ہوجائے تو تمہارا رنگ روپ غائب ہوجائے اور تمہارے چہرے کی رونق جاتی رہے ، یاد کرو !وہ وقت کیسا ہوگا جب ملک الموت ں تشریف لاکر تمہاری روح قبض کریں گے؟'' یہ سن کر اس عورت پر غشی طاری ہوگئی ۔ جب اسے ہوش آیا تو وہ سب برائیوں سے کنارہ کش ہو کر اپنے رب لکی عبادت میں مشغول ہوگئی ۔
(51) نصیحت کے طالب نوجوان پر انفرادی کوشش
حضرت سیدنا ابراہیم ادھم رضی اللہ تعالی عنہ کی خدمت میں ایک نوجوان حاضر ہوا اور کہنے لگا، ''میں نے اپنی جان پر بہت ظلم کیا ہے ، مجھے کچھ نصیحت ارشادفرمائیں جو مجھے گناہوں