وکرم سے بتدریج دور ہوجاتی ہیں اوراس کی برکت سے باجماعت نماز پڑھنے پر استقامت پانے، پابند ِ سنت بننے ، گناہوں سے نفرت کرنے اور ایمان کی حفاظت کے لئے کڑھنے کا ذہن بنتا ہے ۔ ان انعامات پر عمل کرنے کے ساتھ ساتھ روزانہ اس کارڈ کو پر کیجئے اور ہر مدنی ماہ (یعنی قمری مہینے ) کے ابتدائی دس دن کے اندر اندر اپنے علاقے کے ذمہ داراسلامی بھائی کو جمع کروانے کا معمول بنا لیجئے ۔
نعیم بھائی : ان شاء اللہ عزوجل ! میں ان انعامات پر عمل کی کوشش کروں گا ۔
جنید عطاری : (کوئی تحفہ بھی دے دے)اللہ تعالیٰ آپ کا حامی وناصر ہو، دعاؤں میں یاد رکھئے گا۔ السلام علیکم ۔۔۔۔۔۔
نعیم بھائی : وعلیکم السلام ۔۔۔۔۔۔
دُعا
اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرتے رہنے کی توفیق عطا فرمائے ۔