Brailvi Books

اِنفرادی کوشش
167 - 200
اجتماع کے اختتام پر یہاں فیضان ِ مدینہ سے روانہ ہونے والے مدنی قافلے میں ہاتھوں ہاتھ سفر اختیار کر لیں؟ 

فیاض بھائی : ہاں ممکن تو ہے ،(کچھ دیر سوچنے کے بعد)چلئے ٹھیک ہے میں صبح ہی مدنی قافلے میں سفرکروں گا ۔۔۔۔۔۔

بلال عطاری : (خوشی کا اظہار کرتے ہوئے )سبحان اللہ ! آپ نے تو میرا دل خوش کر دیا ۔ اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے ۔(آمین) (مدنی انعامات کا کارڈ اس کے ہاتھ میں تھماتے ہوئے )یہ دیکھئے یہ مدنی انعامات کا کارڈ ہے ۔(پھر اسے تھوڑا مطالعہ کرنے کا وقفہ دے اور یوں گویا ہو)یہ دراصل امیرِاہل ِ سنت ، بانی  دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری مد ظلہ العالی کے عطا کردہ مدنی انعامات ہیں۔ یہ دراصل خود احتسابی کا ایک جامع اور خود کار نظام ہے جس کو اپنا لینے کے بعد نیک بننے کی راہ میں حائل رکاوٹیں اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے بتدریج دور ہوجاتی ہیں اوراس کی برکت سے باجماعت نماز پڑھنے پر استقامت پانے، پابند ِ سنت بننے ، گناہوں سے نفرت کرنے اور ایمان کی حفاظت کے لئے کڑھنے کا ذہن بنتا ہے ۔ ان انعامات پر عمل کرنے کے ساتھ ساتھ روزانہ اس کارڈ کو پر کیجئے (یہ بھی ایک مدنی انعام ہے ) اور ہر مدنی ماہ (یعنی قمری مہینے ) کے ابتدائی دس دن کے اندر اندر اپنے علاقے کے ذمہ داراسلامی بھائی کو جمع کروانے کا معمول بنا لیجئے ۔

فیاض بھائی : ان شاء اللہ عزوجل  ! میں ایسا کرنے کی کوشش کروں گا ۔

بلال عطاری : اللہ تعالیٰ آپ کی کوششوں کو کامیاب کرے ۔ آپ دوبارہ رابطے کے لئے اپنا ایڈریس لکھا دیں تو کرم نوازی ہوگی ،۔۔۔۔۔۔