Brailvi Books

امتحان کی تیاری کیسے کریں؟
6 - 33
پیشِ لفظ
    الحمد للہ عزوجل! منفرد موضوع پر لکھا گیا رسالہ''امتحان کی تیاری کیسے کریں؟'' اس وقت آپ کے ہاتھوں میں ہے ۔ اس رسالے میں اُن تمام مسائل کا حل بیان کرنے کی کوشش کی گئی ہے جو ایک طالب علم کو امتحانات کی تیاری کے دوران درپیش ہوسکتے ہیں۔ یہ رسالہ بنیادی طور پردرسِ نظامی کے طلباء اسلامی بھائیوں کو مدِ نظر رکھ کر لکھا گیا ہے، لیکن اسکول وکالج میں پڑھنے والے طلباء (Students)کے لئے بھی یکساں مفید ہے ۔اس لئے انفرادی کوشش کرنے والے اسلامی بھائیوں کو چاہے کہ وہ یہ رسالہ اِن طلباء تک بھی پہنچائیں کیونکہ اس رسالہ میں اپنے مدنی مقصد''مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے ، ان شاء اللہ عزوجل '' کو پیش ِ نظر رکھتے ہوئے بہت سے مقامات پر نیکی کی دعوت بھی پیش کی گئی ہے ۔ 

    یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کے جامعات کے انتظامی وتعلیمی امور کو چلانے والی مجلس جامعۃ المدینہ کی طرف سے طلباء اسلامی بھائیوں کی تعلیم میں مزید بہتری کے جذبہ کے تحت پیش کیا جارہا ہے ۔اور اسے مرتب کرنے کی سعادت مجلس المدینۃ العلمیہ کے شعبہ اصلاحی کتب کوحاصل ہوئی ۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہمیں ''اپنی اور ساری دنیا کی اصلاح کی کوشش'' کرنے کے لئے مدنی انعامات پر عمل اور مدنی قافلوں کا مسافر بنتے رہنے کی توفیق عطا فرمائے اور دعوتِ اسلامی کی تمام مجالس بشمول مجلس المدینۃ العلمیۃ کو دن پچیسویں رات چھبیسویں ترقی عطا فرمائے ۔
آمین بجاہ النبی الامین ﷺ

شعبہ اصلاحی کتب (المدینۃ العلمیۃ )
Flag Counter