میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!
جو طلباء اسلامی بھائی اپنی پڑھائی میں برکت کے خواہش مند ہوں انہیں چاہيے کہ وہ اپنے علاقے میں نیکی کی دعوت کی دُھومیں مچائیں اوراس سلسلے میں بڑھ چڑھ کر بارہ مدنی کاموں میں حصہ لیں مثلاً ابوابِ فیضان سنت کا درس دینا، علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت کرنا، مدرسۃ المدینہ بالغان پڑھنا یا پڑھانا ،مدنی قافلوں میں سفر کرنا، اسلامی بھائیوں پر انفرادی کوشش کرنا وغیرہ ۔ کیونکہ دیکھا گیا ہے کہ امتحانات میں نمایاں کارگردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اول دوم اور سوم پوزیشن حاصل کرنے والوں میں اکثریت ان طلباء کی ہوتی ہے جو اسلامی بھائی اپنے جامعہ کے علاقے میں بڑھ چڑھ کر مدنی کام کرتے ہیں ۔