Brailvi Books

امتحان کی تیاری کیسے کریں؟
22 - 33
تک کھجوروں کا سارا ٹوکرا خالی ہوگیا ۔ غیر ارادی طور پر اتنی زیادہ کھجوریں کھا لینے کی بناء پر آپ بیمار ہوگئے اور اسی مرض میں آپ کا انتقال ہوگیا ۔

(تذکرۃ المحدثین ص۲۲۶،مطبوعہ فرید بک اسٹال لاہور)

    (2) امام اعظم ابوحنیفہ علیہ الرحمۃ کے ہونہار شاگرد امام محمد علیہ الرحمۃ کومطالعے کا اتنا شوق تھا کہ رات کے تین حصے کرتے ،ایک حصہ میں عبادت ، ایک حصہ میں مطالعہ اور بقیہ ایک حصہ میں آرام فرماتے تھے ۔(تذکرۃ المحدثین ،ص۱۴۳ مطبوعہ فرید بک اسٹال لاہور )

    (3)مشہور محدث امام محمد بن مسلم ابن شہاب زہری علیہ الرحمۃ کے شوقِ مطالعہ کا یہ عالم تھا کہ کتابوں کے انبار میں بیٹھ کر مطالعہ کرنے میں اس طرح مصروف ہوجاتے کہ آس پاس کی خبر نہ رہتی ۔ ان کی زوجہ محترمہ ہررات تیار ہو کر ان کے انتظار میں بیٹھ رہتیں کہ میری طرف متوجہ ہوں گے لیکن آپ بدستور مطالعہ میں منہمک رہتے ۔ آخر ایک دن وہ بگڑ کر کہنے لگیں،''خدا کی قسم ! یہ کتابیں مجھ پر 3سوکنوں سے بھی زیادہ بھاری ہیں ۔(روحانی حکایات ،ص۳۱،مطبوعہ ضیاء الدین پبلیکیشنز کراچی )

    (4)حضرت سیدنا شاہ عبدالحق محدث دہلوی علیہ الرحمۃ اپنی کتب بینی کا حال بتاتے ہوئے ارشاد فرماتے ہیں ،'' مطالعہ کرنا میرا شب وروز کا مشغلہ تھا ۔ بچپن ہی سے میرا یہ حال تھا کہ میں نہیں جانتا تھا کہ کھیل کود کیا ہے؟آرام وآسائش کے کیا معانی ہیں ؟ سیر کیا ہوتی ہے ؟بارہا ایسا ہوا کہ مطالعہ کرتے کرتے آدھی رات ہوگئی تو والد ِ محترم سمجھاتے ،''بابا ! کیا کرتے ہو؟''یہ سنتے ہی میں فوراً لیٹ جاتا اور جواب دیتا ،''سونے لگا ہوں۔'' پھر جب کچھ دیر گزر جاتی تو اٹھ بیٹھتا اور پھر سے مطالعے میں مصروف ہوجاتا۔ بسا اوقات یوں بھی ہوا کہ دوران ِ مطالعہ سر کے بال اور عمامہ وغیرہ چراغ سے