Brailvi Books

امامِ اعظم رضی اللہ تعالی عنہ کی وصیتیں
43 - 44
حجاب (یعنی رکاوٹیں )حائل نہ کرے۔پانچو ں نمازیں جامع مسجد میں ادا کرے اور ہر نماز کے بعد یہ اعلان کرے:''کسی کو کوئی حاجت ہو تو مجھ سے ملاقات کرے۔'' قاضی کوچاہے کہ نمازِعشا ء کے بعدبھی تین مرتبہ یہی صدا لگائے پھر اپنے گھر جائے۔

(3)۔۔۔۔۔۔اگرکوئی قاضی بیماری کی وجہ سے اپنی ذمہ داری پوری نہ کرسکے تو حساب لگاکر اپنی تنخواہ سے اتنے دن کی کٹوتی کروائے۔

(4)۔۔۔۔۔۔اگرامام نے خیانت کی یافیصلہ کرنے میں ظلم وزیادتی کا مرتکب ہوا تو اس کی امامت باطل(یعنی ختم) ہو جائے گی اور اس کا فیصلہ کرنا جائز نہ ہو گا۔ اور اگروہ اعلانیہ گناہ کا مرتکب ہو تواس سے قریب ترین قاضی اس پر حد جاری کرے۔
تَمَّتْ بِالْخَیْر
Flag Counter