ثبوت ہے،جسے آپ نے نہایت عرق ریزی سے بڑی مہارت کے ساتھ ترتیب دیا ہے اوربہت آسان انداز میں ترجمہ قرآن کے اصول بیان فرمائے ہیں۔اس کتاب کی ضرورت کیوں پیش آئی ،اس بارے میں خود آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے ابتدائی صفحات میں بڑی تفصیل سے وضاحت فرمائی اور اس ضمن میں باطل فرقوں کے خود ساختہ تراجم کی نقاب کشائی کرکے ان(فرقوں) کی اصل حقیقت بیان کردی ہے۔اللہ تعالیٰ انہیں ہماری طرف سے بہترین جزا عطا فرمائے اور ہمیں اس کتاب سے کما حقہ مستفید ومستفیض ہونے کی توفیق رفیق مرحمت فرمائے ۔آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم
الحمد للہ عزوجل تبلیغِ قرآن وسنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ''دعوتِ اسلامی '' کی مجلس ''المدینۃ العلمیۃ ''نے اکابرین وبزرگان اہلسنت کی مایہ ناز کتب کو حتی المقدور جدید انداز میں شائع کرنے کا عزم کیا ہے ،چنانچہ ''المدینۃ العلمیۃ ''کے مدنی عملہ کے علماء نے اس کتاب پر درج ذیل کام کرنے کی سعادت حاصل کی:
٭نئی کمپوزنگ،جس میں علامات تراقیم کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔
٭ محتاط پروف ریڈنگ، متن کی حتی المقدور تصحیح کے لیے دیگر مطبوعہ نسخوں سے مقابلہ ۔
٭حوالہ جات کی حتی المقدور تخریج ،نیز فارسی عبارات کی درستگی اور پیرابندی وغیرہ۔
٭اورسب سے اہم اورتوجہ طلب کام آیات قرآنی کی تصحیح و تطبیق ،کیونکہ اس کتاب میں سینکڑوں مقامات پر آیات قرآنیہ اپنی برکات لٹا رہی ہیں ۔اللہ عزوجل کی بارگاہ میں دعا ہے کہ وہ ان مدنی علماء کی یہ کوشش قبول فرمائے اور انہیں جزائے جزیل عطا فرمائے۔