| علمُ القرآن |
ہم نے کہاکہ اے آگ ابراہیم پر ٹھنڈی او رسلامتی والی ہوجا ۔(پ17،الانبیآء:69)
اسی طر ح او ربہت سارے معجزات کا حال ہے اللہ تعالیٰ قادر وقیوم ہے جو چاہے کرے اس کی قدرتوں کا انکار کرنا اپنے ایما ن سے ہاتھ دھونا ہے۔ رب تعالیٰ ہم سب کو اس راستہ پر چلائے جو اس کے نیک بندوں کا ہے او راس زمانہ کی ہواؤں سے ہمارا ایمان محفو ظ رکھے۔آمین آمین یا رب العالمین!وصلی اللہ تعالٰی علی خیر خلقہ سیدنا محمد واٰلہ واصحابہ اجمعین آمین برحمتہ وھو ارحم الرحمین.
ناچیز احمد یا ر خاں، ۵ذیقعد ۱۳۷۱ھ، یوم دو شنبہ مبارکہ
'' یہ کتاب ۲۲ رمضان المبارک ۱۳۷۱ھ، دو شنبہ کو شرو ع ہو کر ۵ذیقعد ۱۳۷۱ھ، دوشنبہ کو یعنی ایک ماہ بارہ دن میں اختتام کو پہنچی۔ جو کوئی اس سے فائدہ اٹھائے وہ مجھ گنہگار کے لئے حسن خاتمہ کی دعا کرے کہ اللہ تعالیٰ اپنے حبیب صلی ا للہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے صدقہ سے مجھے کلمہ طیبہ پر خاتمہ نصیب کرے اور مجھ گنہگار کی مغفرت فرمادے، اسی لالچ میں یہ محنت کی ہے ۔''
احمدیارخاں