| علمُ القرآن |
معصوم نہیں ہاں اس پرقائم نہیں رہتے تو بہ کی توفیق مل جاتی ہے جیسے حضرت ماعزرضی اللہ تعالیٰ عنہ سے زنا ہوگیا مگر بعد میں ایسی تو بہ نصیب ہوئی کہ سبحان اللہ!
مسئلہ نمبر ۱۱ عیسیٰ علیہ السلام بغیر باپ ہوئے
سارے مسلمانوں کا عقیدہ تھا اور ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو رب تعالیٰ نے بغیر باپ کے پیدا فرمایا اور اپنی قدرت کا نمونہ دکھایا مگر اب موجودہ زمانہ میں قادیانیوں نے اس کا انکار کیا ،ان کی دیکھا دیکھی بعض بھولے جاہل مسلمان بھی اس ظاہری مسئلہ کے منکر ہوگئے اور کہنے لگے کہ قرآن سے یہ ثابت نہیں حالانکہ قرآن شریف اس کا بہت زور شورسے اعلان فرمارہاہے ،رب تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے :
(1) اِنَّ مَثَلَ عِیۡسٰی عِنۡدَ اللہِ کَمَثَلِ اٰدَمَ ؕ خَلَقَہٗ مِنۡ تُرَابٍ ثُمَّ قَالَ لَہٗ کُنۡ فَیَکُوۡنُ ﴿۵۹﴾اَلْحَقُّ مِنۡ رَّبِّکَ فَلَا تَکُنۡ مِّنَ الْمُمْتَرِیۡنَ ﴿۶۰﴾
بے شک عیسیٰ کی کہاوت اللہ کے نزدیک آدم کی طر ح ہے کہ اسے مٹی سے بنایا پھر اس سے فرمایا کہ ہوجا وہ فوراً ہوجاتا ہے یہ حق ہے تمہارے رب کی طرف سے تو تم شک والوں میں سے نہ ہو۔(پ۳،اٰل عمرٰن:۵۹۔۶۰) اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے عیسیٰ علیہ السلام کی پیدا ئش کو آدم علیہ السلام کی پیدائش سے تشبیہ دی کہ جیسے آدم علیہ السلام بغیر نطفے کے پیدا ہوئے ایسے ہی آپ بھی۔ جب آدم علیہ السلام خدا کے بیٹے نہ ہوئے تو اے عیسائیو! عیسیٰ علیہ السلام خدا کے بیٹے کب ہو سکتے ہیں ؟ اگر عیسیٰ علیہ السلام کی پیدائش عام انسانوں کی طر ح ہوتی تو انہیں آدم علیہ السلام سے تشبیہ نہ دی جاتی ۔