Brailvi Books

احساس ذمہ داری
36 - 51
 اپنانے کی سعادت نصیب ہو جائے ۔ہمیں چاہے کہ امیرِ اہل سنت سے محبت ،پیار اور الفت کا ثبوت دینے کے لئے ان کی مدنی تحریک '' دعوتِ اسلامی''کو نقصان سے بچانے کی کوشش کر تے ہو ئے اطاعت کو اپنا شعار بنائیں۔
(۶) اپنے مدنی مقصد کو نہ بھولیں
        آپ کتنی ہی بڑی ذمہ داری پر فائز کیوں نہ ہوں اپنے مدنی مقصد کو ہر گز نہ بھولیں کہ ''مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کو شش کر نی ہے، ان شاء اللہ عزوجل ۔'' یاد رکھئے ! اپنی اصلاح کے لئے مدنی انعامات پر عمل اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کے لئے راہِ خدا عزوجل میں سفر کرنے والے ''دعوتِ اسلامی''کے مدنی قافلوں کا مسافر بننا بے حد ضروری ہے ۔بانی دعوتِ اسلامی، امیرِ اہلِ سنت مدظلہ العالی فرماتے ہیں ،۔۔۔۔۔۔

مد ینہ(۱):مجھے ایسے ذمہ داران چاہیں جومدنی قافلوں میں سفر کرنے والے ہوں۔

مد ینہ(۲):دنیاوی یا تنظیمی کام میں چاہے جتنی بھی مصروفیت ہو جب تک کوئی مانعِ
شرعی نہ ہو ہر ماہ ۳ دن کے مدنی قافلے میں ضرور سفر کیجئے۔

مد ینہ(۳):دعوتِ اسلامی کی تمام مجالس بشمول مرکزی مجلس ِ شوریٰ کا ہر نگران ورکن اور ہر ذمہ دار ہرماہ تین دن کے مدنی قافلے میں جدول کے مطابق سفر کرے ۔
(نصاب مدنی قافلہ ،حصہ اول ، ص۱۳،۱۴،مطبوعہ مکتبۃ المدینۃ)
    لہذا!ذمہ داران اسلامی بھائیوں کو چاہے کہ وہ مدنی انعامات پر عمل اور مدنی قافلوں میں سفر میں کو تاہی کر کے اسلامی بھائیوں کی تنقید یاحوصلہ شکنی کا سبب نہ بنیں۔
Flag Counter