Brailvi Books

احساس ذمہ داری
35 - 51
کرنا شرعاً بھی واجب ہو۔ایسے ذمہ دار کی اہمیت آہستہ آہستہ تنظیم کے نزدیک بھی ختم ہوتی چلی جاتی ہے۔اگر ہر کوئی اپنی اپنی سمجھ کے مطابق کام کرنے لگے گا تو اس کا نقصان اجتماعی طور پر تحریک کو برداشت کرنا پڑے گا ، لہذا!کسی بھی تنظیم کی ترقی اور بقاء کے لئے اطاعت ناگزیر ہے ۔ ہمارے شیخ طریقت، امیرِ اہل سنت مدظلہ العالی' عالی مرتبت ہونے کے باوجود اطاعت کی کیسی تنظیمی سوچ رکھتے ہیں اس کا اندازہ اس حکایت سے لگائيے  ۔
حکایت
    ایک مرتبہ نگرانِ شوریٰ کسی نگراں اسلامی بھائی کے ہاں اس کا مسئلہ حل کر نے تشریف لے گئے،وہاں بھی عدمِ اطاعت کا ہی مسئلہ درپیش تھا۔ اسی نگران نے انہیں بتایا کہ ''ایک مرتبہ میں نے امیرِ اہل سنت مدظلہ العالی سے اپنے علاقے میں بیان کی تاریخ مانگی توآپ نے ارشاد فرمایا،'' چند ہفتوں کے بعد لے لینا۔''چند ہفتوں کے بعد جب میں آپ کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ نے ارشاد فرمایا،'' بیٹا! میں تاریخ تو آپ کو ابھی دے دوں مگر جن دنوں میں 'میں نے آپ کو تاریخ دینے کا کہا تھا اس وقت باب المدینہ(کراچی) کا کوئی نگران نہیں تھالیکن اب حاجی مشتاق (علیہ الرحمۃ) باب المدینہ کے نگران ہیں، اگر آپ اُن سے اجازت لے لیں تو میں ضرور حاضر ہو جاؤں گا۔ ''                                                    سبحان اللہ عزوجل ! امیرِ اہل سنت دامت برکاتھم العالیہ کی عاجزی پر قربان جائیے ۔اس حکایت میں ان ذمہ داران کے لئے سبق ہے جو اپنے نگران کی اجازت کے بغیر مختلف علاقوں یا شہروں میں اپنے بیان کی تاریخیں دے کر دعوتِ اسلامی کے اصولوں کو نقصان پہنچاتے ہیں ۔اے کاش! ہمیں امیرِ اہل سنت کے اس طرزِ عمل کو بھی
Flag Counter