المدینۃُالعِلمیہ
از:شیخ طریقت، امیرِ اہلسنّت ،بانی دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولاناابوبلال محمد الیاس عطّاؔرقادری رضوی ضیائیدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ
اَ لْحَمْدُلِلّٰہِ عَلٰی اِحْسَا نِہٖ وَ بِفَضْلِ رَسُوْلِہٖصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمتبلیغ قرآن و سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک’’دعوتِ اسلامی‘‘نیکی کی دعوت، اِحیائے سنّت اور اشاعَتِ عِلْمِ شریعت کو دنیا بھر میں عام کرنے کاعزمِ مُصمّم رکھتی ہے، اِن تمام اُمور کو بحسن خوبی سر انجام دینے کے لئے متعدد مجالس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جن میں سے ایک مجلس’’اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَہ‘‘بھی ہے جودعوتِ اسلامی کے عُلما ومفتیانِ کرامکَثَّرَھُمُ اللہ السَّلَامپرمشتمل ہے، جس نے خالص علمی، تحقیقی او راشاعتی کام کا بیڑا اٹھایا ہے۔ اس کے مندرجہ ذیل چھ شعبے ہیں:
(۱)شعبہ کُتُبِ اعلیٰحضرت (۲)شعبہ تراجِمِ کُتُب (۳)شعبہ درسی کُتُب
(۴)شعبہ اِصلاحی کُتُب (۵)شعبہ تفتیْشِ کُتُب (۶)شعبہ تخریج
’’ اَلْمَدِ یْنَۃُالْعِلْمِیَہ‘‘کی اوّلین ترجیح سرکارِ اعلیٰ حضرت،اِمامِ اَہلسنّت،عظیم البَرَکت،عظیمُ المرتبت، پروانَۂ شمعِ رِسالت، مُجَدِّدِ دین و مِلَّت، حامی سنّت ، ماحی بِدعت، عالِم شَرِیْعَت، پیر ِ طریقت،باعث ِ خَیْر و بَرَکت، حضرتِ علاّمہ مولانا الحاج الحافِظ القاری شاہ امام اَحمد رَضا خانعَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰنکی گِراں مایہ تصانیف کو عصرِ حاضر کے تقاضوں کے مطابق حتَّی الْوَسْع سَہْل اُسلُوب میں پیش کرنا ہے۔ تمام اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں اِس عِلمی ، تحقیقی اور اشاعتی مدنی کام میں ہر ممکن تعاون فرمائیں اورمجلس کی طرف سے شائع ہونے والی کُتُب کا خود بھی مطالَعہ فرمائیں اور دوسروں کو بھی اِس کی ترغیب دلائیں ۔
اللہ عَزَّوَجَلَّ’’دعوتِ اسلامی‘‘ کی تمام مجالس بَشُمُول’’اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَہ‘‘کودن گیارہویں اوررات بارہویں ترقّی عطا فرمائے اور ہمارے ہرعَملِ خیر کو زیورِ اِخلاص سے آراستہ فرماکر دونو ں جہاں کی بھلائی کا سبب بنائے۔ہمیں زیرِ گنبد ِخضرا شہادت،جنَّتُ البقیع میں مدفن اور جنَّتُ الفردوس میں جگہ نصیب فرمائے ۔
اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنصَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
رمضان المبارک ۱۴۲۵ھ