Brailvi Books

حسنِ اخلاق
41 - 74
سیدنا سفیان بن عیینہ نے اپنے ہاتھ کی انگلیوں سے اشارہ کیا۔
    ( الادب المفرد ، باب فضل من یعول یتیمًا بین ابویہ ، رقم ۱۳۳ ، ص۵۸)
 (۱۰۳)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ سرکارِ مدینہ صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلَّم نے ارشاد فرمایا،'' مسلمانوں کے گھر میں سب سے اچھا گھر وہ ہے جس میں یتیم کے ساتھ اچھا سلوک کیا جاتاہے اورمسلمانوں کے گھر وں میں سے بدترین گھر وہ ہیں جس میں یتیم کے ساتھ بدسلوکی کی جاتی ہے۔'' پھرحضور صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلَّم نے ہاتھ کی انگلیوں سے اشارہ کر کے فرمایا کہ'' میں اوریتیم کی کفالت کرنے والا ایسے ہونگے ۔''پھر اُن دونوں انگلیوں کو جمع فرمادیا۔
        (الادب المفرد،باب خیربیت بیت فیہ یتیم یحسن الیہ ، رقم ۱۳۷، ص۵۸ )
 (۱۰۴)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبي رحمت ،شفیع امت صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلَّم نے ارشاد فرمایا،'' جس دسترخوان پر یتیم ہوتاہے شیطان اس دسترخوان کے قریب نہیں جاتا۔''
 (مجمع الزوائد ، کتاب البر والصلۃ ، ج۸،ص۲۹۳)
 (۱۰۵)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول ِ اکرم صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلَّم کا ارشادِ خوشبودار ہے کہ'' اس ذات کی قسم جس نے مجھے حق کے ساتھ مبعوث فرمایااللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کو عذاب نہ دے گا جس نے یتیم پررحم کیا اوراس سے نرم لہجے میں گفتگو کی اوراس کی یتیمی اورضعیفی پررحم کیا۔اورجو اللہ تبارک وتعالیٰ نے اس پر فضل وکرم کیا ، اسکی بدولت اپنے پڑوسی پر تکبر نہیں کرتا۔''

(۱۰۶)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ حضور سید عالم
Flag Counter