Brailvi Books

حسنِ اخلاق
39 - 74
تو؟'' ارشاد فرمایا،''کسی کو تن ڈھانپنے کے لئے کپڑے دے دے ۔''میں نے عرض کی ،'' یارسول اللہ ! اگر کوئی ایسا ہوکہ کچھ بھی کرنے کی صلاحیت نہ رکھتا ہو ؟'' ارشاد فرمایا ،''وہ مغلوب کی مدد کرے ۔'' پھر فرمایا،''کیا تم اس بات کی خواہش رکھتے ہو کہ تمہارے بھائی میں کوئی بھلائی ہوتووہ لوگوں کو اذیت سے بچا سکے ؟'' میں نے عرض کی ،''یارسول اللہ ! کیا ایسا کرنے والا جنت میں داخل ہوجائے گا ؟'' ارشاد فرمایا ،'' جو مؤمن یا مسلمان ان خصلتوں میں سے کوئی خصلت اپنائے گا تومیں اس کا ہاتھ پکڑ کر داخل ِ جنت کروں گا ۔''
کمزوروں کی کفالت کرنے کی فضیلت
 (۹۹)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضورصَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلَّم نے فرمایا،'' کمزوروں اورمسکینوں کی کفالت کیلئے کوشش کرنے والا اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والے کی طرح ہے۔''

(۱۰۰)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور سید عالم صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلَّم نے فرمایا ،''کمزوروں اورمسکینوں کی کفالت کیلئے کوشش کرنے والا اللہ عزوجل کی راہ میں جہاد کرنے والے مجاہد یا اُس شخص کی طرح ہے جو دن کو روزہ رکھتاہے اوررات کو قیام کرتا ہے ۔''
 (صحیح مسلم ، کتاب الزھد والرقائق ، باب الاحسان الی الارملہ والمسکین والیتیم ، رقم ۲۹۸۲،ص۱۵۹۲)
 (۱۰۱)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سرکار مدینہ سلطان مکہ مکرمہ صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلَّم کافرمان عظمت نشان ہے، ''جس نے(کسی مسلمان مُردے کیلئے ) قبر کھودی اللہ تعالیٰ جنت میں اسکے لیے گھر
Flag Counter