آپ لوگوں کو سگريٹ پيتے اور اِدھر ُادھر گھومتے ہوئے بہت دير سے ديکھ رہا ہوں۔ آپ لوگوں کا يہ انداز ديکھ کر مجھے اپنی آپ بیتی ياد آگئی،لہٰذا ميں نے سوچا کہ خدانخواستہ کہیں آپ بھی اس تباہ کن راستے پر نہ چل نکلیں جس پر میں ایک عرصے تک چلتا رہا ہوں ۔
پھر انہوں نے اپنی داستان ِ عبرت سنائی کہ وہ کس طرح بُرے دوستوں کی صحبت ميں پڑے اور ابتداء میں سگريٹ نوشی شروع کی۔ پھر انہيں بُری صحبت کی نحوست نے چرس اور ہيروئن جیسے مہلک نشے کا عادی بناديا۔''آہ! ميں 16سال تک نشے کا عادی رہا۔''يہ بتاتے ہوئے ان کی آواز بھر آئی ۔ پھرسلسلہ کلام جاری رکھتے ہوئے کہنے لگے :ميری بُری عادتوں سے بیزار ہو کر مجھے گھر سے نکال ديا گيا۔ميں فٹ پاتھ پر سوتا اور کچرے کے ڈھير سے کھانے کی چیزیں چن کر يا لوگوں سے مانگ مانگ کر کھاتا۔آپ کو شايد یقین نہ آئے ميں نے ايک ہی لباس ميں16 سال گزار دئيے۔ميری کیفیت پاگلوں کی سی ہوچکی تھی۔لوگ مجھے دیکھ کر گھِن کھاتے اور قریب سے گزرنا بھی گوارا نہ کرتے ۔میری اُجڑی ہوئی زندگی دوبارہ اس طرح آباد ہوئی کہ ايک رات غالباً وہ شبِ براء ت تھی،ميں بدنصيب ايک گلی کے کونے ميں کچرے کے ڈھير کے پا س بنائی ہوئی چھوٹی سے پناہ گاہ میں لیٹا ہوا تھا کہ کسی نے مجھے بڑے ہی پیارے انداز سے سلام