Brailvi Books

حکایتیں اور نصیحتیں
83 - 649
    میٹھے میٹھے اسلامی بھا ئیو! ماہِ رمضا ن دل کی صفائی، معاملہ اور وفاکامہینہ ہے، ان لوگوں کو مبارک ہوجو خواہشاتِ نفسانی سے بچتے رہے اورتنہا ئی میں آیاتِ قرآن کی تلاوت کر تے رہے، ان کے لئے ان کے روزوں کے عوض ثواب دگنا کر دیا گیا اور ان سے جنتی محلات اوربالاخانوں کا وعدہ کیا گیا۔ ان کے تھوڑے سے اچھے اعما ل بھی قبول کر لئے گئے اوربرے افعال سے در گزر کردیا گیا۔ہائے افسوس!غافلوں کی محرومی!انہوں نے رب عَزَّوَّجَلَّ کی ملاقات کو حرام کرلیااور قطع تعلقی و وعدہ خلافی کرنے والے ہوگئے :
یَا نَاقِضِیْنَ الْعَھْدَ کَمْ ہٰذَا الْجَفَا		تُوْبُوْا فَقَدْ وَافَاکُمُو شَھْرُ الصَّفَا

شَھْرُ الرِّضَا وَالْعَفْوِ عَنْ زَلَاتِکُمْ 		وَاللہُ فِیْہِ عَنِ الْجَرَائِمِ قَدْ عَفَا

شَھْرٌ عَلَی الْاَیَّامِ فَضُلَ قَدْرُہُ		وَعَلَا عَلٰی کُلِّ الشُّھُوْرِ مُشَرَّفَا

فَاَحْیُوْا لَیَالِیْہِ الْمُنِیْرَۃِ کُلِّھَا		وَاَجْرُوْا لِفُرْقَتِہِ الدُّمُوْعَ تَاَسُّفَا

فَعَسَی الْاِلٰہُ یَجُوْدُ فِیْہِ بِفَضْلِہِ		فَھُوَ الذِّیْ یَھَبُ الذُّنُوْبَ تَلَطُّفَا
    ترجمہ:(۱)۔۔۔۔۔۔اے عہد توڑنے والو! کب تک جفا کرتے رہو گے اب توبہ کرلو تحقیق تمہارے پاس پاک کرنے والا مہینہ تشریف لاچکا ہے۔

    (۲)۔۔۔۔۔۔یہ رضائے الٰہی عزوجل اور تمہاری لغزشوں سے عفو ودرگزرکا مہینہ ہے اور اللہ عزَّوَجَلَّ اس مہینے میں جرموں کو معاف فرماتا ہے ۔ 

    (۳)۔۔۔۔۔۔یہ وہ مہینہ ہے جس کی قدر ومنزلت تمام مہینوں سے بڑھ کر ہے اورجوعظمت کے اعتبار سے تما م مہینوں سے بلند ہے۔

    (۴)۔۔۔۔۔۔ اس کی تمام نورانی راتیں جاگ کر گزارو اور اس کی جدائی میں افسوس کرکے آنسو بہاؤ۔

    (۵)۔۔۔۔۔۔قریب ہے کہ اللہ عزَّوَجَلَّ اپنا فضل وکرم فرمائے اور وہ ایسا مہربان ہے جواپنی مہربانی سے تمام گناہوں کو مٹا دیتا ہے۔
سیِّد ِ عالَم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وسلَّم کی سخاوت:
    حضرتِ سیِّدُنا ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے مروی ہے کہ حُسنِ اَخلاق کے پیکر،نبیوں کے تاجور، مَحبوبِ رَبِّ اَکبر عَزَّوَجَلَّ وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم بھلائی میں تمام لوگوں سے زیادہ سخی تھے اور رمضان المبارک میں جب حضرتِ سیِّدُنا جبرائیل علیہ السلام آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم سے ملا قا ت کرتے تواور زیا دہ سخاوت فرمایا کرتے، اور حضرتِ سیِّدُنا جبرائیل علیہ السلام آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم سے  ماہِ رمضا ن کی ہر رات ملا قا ت کیا کرتے یہاں تک کہ پورا مہینہ گزر جاتا۔ حضور نبئ پاک،صاحب ِ لولاک صلَّی  اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم اُن کے ساتھ قرآنِ پاک کا دَور فرما تے۔ جب حضرتِ سیِّدُنا جبرائیل علیہ السلام آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلَّم سے  ملتے تو آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم تیز چلنے والی ہوا سے بھی زیادہ بھلائی میں سخاوت فرماتے۔''
(صحیح البخاری،کتاب الصوم، باب اجود ماکان النبی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم یکون فی رمضان،الحدیث۱۹0۲،ص۱۴۸)
Flag Counter