Brailvi Books

حکایتیں اور نصیحتیں
613 - 649
اللہ''
کہا اس کا میزان (یعنی نیکیوں کا پلڑا) بھاری ہوگا اور جو مجھ پر درود بھیجے میں قیامت کے دن اس کا شفیع ہوں گا۔''
 (الترغیب فی فضائل الأعمال وثواب ذلک لابن شاھین ،باب مختصر من فضل الاستغفاروثوابہ، الحدیث۱۷۸، ج۱، ص۲0۱)
    حضور نبئ اکرم، نورِ مجسم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآ لہ وسلَّم کا فرمانِ رحمت نشان ہے :''بے شک اللہ عَزَّوَجَلَّ نے میری قبرِاقدس پر دو فرشتے مقرّر فرمائے ہیں۔ جب کسی مسلمان کے پاس میرا ذکر ہوتا ہے اور مجھ پر درودِ پاک پڑھتا ہے تو فرشتے اس کے جواب میں کہتے ہیں : ''اللہ عَزَّوَجَلَّ تیری مغفرت فرمائے ۔''اس کے جواب میں عر ش اٹھانے والے اور دیگرفرشتے آمین کہتے ہیں اور جس کے پاس میرا ذکر ہو اور وہ مجھ پر درود پاک نہ بھیجے تو وہ دونوں فرشتے کہتے ہیں:''اللہ عَزَّوَجَلَّ تیری مغفرت نہ فرمائے۔'' اور عرش اٹھانے والے اور دیگر فرشتے اس کے جواب میں آمين کہتے ہیں۔''
    (المعجم الکبیر،الحدیث۲۷۵۳،ج۳،ص۸۹)
    حضور سیِّدُالْمُبَلِّغِیْن، جنابِ رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْن صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ ذیشان ہے:''جولوگ کسی مجلس میں جمع ہوں اور پھر مجھ پر درودِ پاک پڑھے بغیر ایک دوسرے سے جدا ہوجائیں تو وہ مردار گدھے سے زیادہ بدبو چھوڑ کر جدا ہوتے ہیں۔''
 (السنن الکبریٰ للنسائی،کتاب العمل الیوم واللیلۃ،باب من جلس مجلسا ۔۔۔۔۔۔الخ،الحدیث ۱0۲۴۴، بدون ''الحمار'')
اور جس اجتماع میں مجھ پر درودِپاک پڑھا جاتا ہے وہاں سے پاکیزہ خوشبو پھوٹتی ہے یہاں تک کہ وہ آسمان کی بلندی تک پہنچ جاتی ہے، فرشتے کہتے ہیں:''یہ اس اجتماع کی خوشبو ہے جس میں محمد مصطفی صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم پر درود پڑھا گیاہے۔یقینا آپ صلَّی  اللہ تعالیٰ علیہ وآ لہ وسلَّم پر بھیجے گئے درودِ پاک کی خوشبو تمام خوشبوؤں پر فوقیت رکھتی ہے، ملائکہ اس کو فوراً پہچان لیتے ہیں اور تمام خوشبوؤں سے اس کا امتیاز کر لیتے ہیں ۔''

    سرکارِ والا تَبار، ہم بے کسوں کے مددگار، شفیعِ روزِ شُمار، دو عالَم کے مالک و مختاربِاذ ْنِ پروردگارعَزَّوَجَلَّ وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ بخشش نشان ہے: '' جس نے مجھ پر دورد پاک پڑھا وہ دوزخ میں نہیں جائے گا۔''

    حضور نبئ رحمت، شفیعِ اُمّت صلَّی   اللہ تعالیٰ علیہ وآ لہ وسلَّم کا فرمانِ رحمت نشان ہے : ''جس نے مجھ پر سو بار درود پاک بھیجا تو آگ اس سے سو سال کی دوری پر ہٹ جائے گی ۔'' 

    نبئ مُکَرّم،نُورِ مُجسَّم، رسولِ اَکرم، شہنشاہ ِبنی آدم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ رحمت نشان ہے :''تم میں سے زیادہ درودِپاک پڑھنے والے کے لئے جنت میں زیادہ بیویاں ہوں گی۔''

    حضرتِ سیِّدُنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے،حضور نبئ اکرم، نورِ مجسم، شاہِ بنی آدم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآ لہ وسلَّم فر ماتے ہیں کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ نے ارشاد فرمایا: ''اے محمد!جو آپ پر درود بھیجے گا میں اس پر درود بھیجوں گا اور جو آپ پر سلام بھیجے گا میں اس پر سلام بھیجوں گا۔''
(المسند للامام احمد بن حنبل ،حدیث عبدالرحمٰن بن عوف ،الحدیث۱۶۶۴،ج۱ص ۴0۷)
Flag Counter